உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیجریوال حکومت نے دہلی میں مقیم کشمیری پنڈتوں کو مفت بجلی کنکشن کا تحفہ دیا

    کیجریوال حکومت آئی این اے مارکیٹ میں واقع بے گھر کشمیری پنڈتوں کی دوکانوں کو مفت بجلی کنکشن فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو بی ایس ای ایس اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

    • Share this:
    نئی دہلی: دہلی کی کیجریوال حکومت آئی این اے مارکیٹ میں واقع بے گھر کشمیری پنڈتوں کی دوکانوں کو مفت بجلی کنکشن فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو بی ایس ای ایس اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

    نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لئے منتخب کردہ جگہ کا فوری معائنہ کریں اور ایک ماہ کے اندرکشمیری پنڈتوں کی تمام دوکانوں میں بجلی کے کنکشن لگوا دیں۔ دہلی جل بورڈ کے نائب چیئرمین اور گریٹر کیلاش کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

    معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور بجلی کنکشن کا مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ آئی این اے مارکیٹ میں کشمیری پنڈتوں کی 100 سے زائد دوکانیں ہیں، جسے سال بہ سال مختلف تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے منتقل کرنا پڑا۔ فی الحال ان دوکانوں میں بجلی کا مستقل حل نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

    منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے مفاد میں کھڑی ہے۔ کشمیری پنڈتوں پر سیاست کرنے کے بجائے ہم نے ہمیشہ ان کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دہلی حکومت نے آئی این اے میں واقع ان کی دوکانوں میں بجلی کا کنکشن لگانے کا کام شروع کر دیا ہے اور ایک ماہ کے اندر یہاں بجلی کے کنکشن لگانےکا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ کوئی چارج یا فیس نہیں لی جائے گی اور پوری لاگت دہلی حکومت برداشت کرے گی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: