ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت کےلوگوں کو گھرجانے کی اجازت، دہلی حکومت نےکہا- جن پر مقدمہ درج ہے، ان پر پولیس کرے کارروائی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نےکہا کہ جماعت کےجو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کوارنٹائن کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2020 09:36 PM IST
  • Share this:
تبلیغی جماعت کےلوگوں کو گھرجانے کی اجازت، دہلی حکومت نےکہا- جن پر مقدمہ درج ہے، ان پر پولیس کرے کارروائی
تبلیغی جماعت اور کورونا وائرس کو لےکر بے بنیاد خبریں نشر کرنے سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل کی گئی۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس انفیکشن سے صحت مند ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانےکی اجازت دے دی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ جماعت کےجو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کوارنٹائن کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ ان جماعت والوں میں سے جن پر بھی مقدمہ ہے، ان پر دہلی پولیس کارروائی کرے۔ انہوں نےکہا کہ ان لوگوں کو پولیس حراست میں بھیجے اور باقی کو گھر جانے دے۔


غور طلب ہے کی مارچ کے آخر میں نظام الدین مرکز سے یا کچھ دوسری جگہوں سے 4 ہزار سے زیادہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد پھنسے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، باقی لوگوں کو مختلف کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ ان تمام نےحضرت نظام الدین مرکزمیں منعقدہ مذہبی پروگرام میں شرکت کی تھی۔


دہلی حکومت نےکہا- تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت
دہلی حکومت نےکہا- تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت


واضح رہے کہ تبلیغی جماعت سے متعلق میڈیا کے ایک گروپ کی جانب سے ایک بھرم پھیلانےکی بھی کوشش کی گئی اور تمام ترتوجہ تبلیغی جماعت کی طرف موڑ دی گئی تھ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہی پورے ملک میں کورونا وائرس پھیلا ہے۔ حالانکہ اب تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں نے پلازمہ ڈونیٹ کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ مختلف سطح پر تبلیغی جماعت نے ان کارکنان کی ستائش کی جارہی ہے۔
First published: May 06, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading