اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیرالہ میں سامنے آئے نورووائرس کے دو معاملات ، جانئے کیا ہیں علامتیں اور کیسے کریں بچاو

    کیرالہ میں سامنے آئے نورووائرس کے دو معاملات ، جانئے کیا ہیںعلامتیں اور کیسے کریں بچاو ۔ علامتی تصویر ۔

    کیرالہ میں سامنے آئے نورووائرس کے دو معاملات ، جانئے کیا ہیںعلامتیں اور کیسے کریں بچاو ۔ علامتی تصویر ۔

    Kerala News: کیرالہ کے محکمہ صحت نے پیر کو ارناکولم ضلع میں نورو وائرس کے دو معاملات کی تصدیق کی۔ محکمہ صحت کے مطابق پہلی جماعت کے دو طالب علموں میں نورو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kerala, India
    • Share this:
      ترواننت پورم : کیرالہ کے محکمہ صحت نے پیر کو ارناکولم ضلع میں نورو وائرس کے دو معاملات کی تصدیق کی۔ محکمہ صحت کے مطابق پہلی جماعت کے دو طالب علموں میں نورو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دونوں طالب علموں میں اسہال اور الٹی کی علامات دیکھی گئیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا اور جانچ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

      ضلع کے ایک سینئر میڈیکل افسر نے بتایا کہ اسکول کے 62 طلبہ اور کچھ والدین میں علامات پائی گئیں، جس کے بعد ریاست کی پبلک لیبارٹری کو جانچ کے لئے دو نمونے بھیجے گئے، جو مثبت آئے۔ پچھلے سال بھی جون اور نومبر کے مہینوں میں کیرالہ میں نورو وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے ۔

      نورووائرس ایک وائرل بیماری ہے، جو عالمی سطح پر گیسٹرو کی سب سے عام وجہ ہے۔ ابھرتے ہوئے شواہد بتاتے ہیں کہ نورو وائرس کا انفیکشن آنتوں کی سوجن، غذائیت کی کمی سے منسلک ہے اور طویل بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی سطح پر سالانہ اندازے کے مطابق نورو وائرس کے 68.5 کروڑ کیسز دیکھے جاتے ہیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 20 کروڑ کیسز شامل ہیں۔

      نورو وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

      نورووائرس آلودہ پانی، آلودہ خوراک اور متاثرہ شخص سے رابطے سے پھیلتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامات میں قے اور اسہال شامل ہیں۔ وائرس کے رابطے میں آنے کے ایک یا دو دن کے اندر متاثرہ شخص کو قے اور اسہال ہونے لگتا ہے۔ مریض کو متلی محسوس ہوتی ہے اور پیٹ میں درد، بخار، سر درد اور بدن درد محسوس ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: پہلوانوں کی شکایت پر ایکشن میں مودی سرکار، دیا جانچ کا حکم، میری کام سے بھی لی مدد


      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کوشیاری، کہا : 'وزیراعظم مودی کو بتادیا ہے'



      نورو وائرس سے بچاو کے طریقے

      نورووائرس کا انفیکشن جان لیوا نہیں ہوتا ہے، لیکن پھر بھی بچوں اور بوڑھوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ انفیکشن اور زیادہ قے اور اسہال کی وجہ سے ان کی حالت سنگین ہوسکتی ہے۔ نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا کہ نورو وائرس سے بچنے کیلئے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے چاہئیں۔ پھلوں اور سبزیوں کو استعمال سے پہلے گرم پانی میں اچھی طرح دھو لینا چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: