کیرالہ سیلاب: 370 لوگوں کی موت، 7 لاکھ لوگ بے گھر، اب متعدی مرض کے پھیلنے کا خطرہ

کیرالہ میں ہو رہی مسلسل بارش سے اتوار کے روز مزید 13 لوگوں کی موت ہو گئی جس سے گزشتہ دس دنوں میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے۔

Aug 20, 2018 07:44 AM IST | Updated on: Aug 20, 2018 10:35 AM IST
کیرالہ سیلاب: 370 لوگوں کی موت، 7 لاکھ لوگ بے گھر، اب متعدی مرض کے پھیلنے کا خطرہ

کیرلا میں آئے سیلاب کی تصویر

کیرالہ میں ہو رہی مسلسل بارش سے اتوار کے روز مزید 13 لوگوں کی موت ہو گئی جس سے گزشتہ دس دنوں میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کہا کہ سیلاب کے پانی میں پھنسے زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور اب ان کی بحالی پر توجہ مرکوز ہے۔

تقریباََ دو ہفتوں سے مسلسل بارش کے بعد ریاست کے زیادہ تر حصوں میں اتوار سے راحت ملی اور متعدد اضلاع میں ریڈ الرٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم اور وزیر اعلی پنرائي وجين سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کی معلومات حاصل کی۔

Loading...

كووند نے کیرالہ کے عوام كو یقین دلایا کہ بحران کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔

Loading...