مرکزی حکوت نے کہا کہ دو دن پہلے سیلاب سے متاثر کیرالہ کے لئے جاری کی گئی 600 کروڑ روپئے کی رقم عبوری امداد تھی اور نقصان کے اندازے کیلئے بین وزارتی ٹیم کے ریاست کے دورے کے بعد زیادہ رقم جاری کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کے ذریعے کیرالہ کیلئے 10 کروڑ امریکی ڈالر (قریب 700 کروڑ روپئے) کی مدد کی پشکش پر غیر ملکی حکومتوں سے اقتصادی مدد اور سرکار کی موجودہ پالیسی کے تحت غیر ملکی حکومتوں سے اقتصادی مدد کو قبول نہیں کرنے کا اعلان کو لیکر ہو رہے تنازع کے درمیان وزیر داخلہ کا یہ بیان آیا ہے۔
جمعرات کو آئے بیان میں کہا گیا ، ' یہ واضح کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعے جاری 600 کروڑ روپئے صرف عبوری امداد ہیں۔ طے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے نقصان کے بعد این ڈی آر ایف کی جانب سے زیادہ جاری کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے منگل کو سیلاب زدہ کیرالہ کیلئے 600 کروڑ روپئے کی امداد جاری کی۔ ان میں سے پانچ سو کروڑ کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے اور 100 کروڑ کا اعلان وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ریاست کے اپنے دورے کے دوران کیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔