உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرالامیں قدرت کاقہر: شدید بارش کے بعدسیلابی صورتحال،ہلاکتیں15تک پہنچی

    Youtube Video

    ریاست میں شدید بارش سے ہونے والی تباہی پر ، کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا ، لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بارش سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریاست بھر میں 105 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مزید کیمپ لگانے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں

    • Share this:
      کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں ہو رہی شدید بارشوں کے پیش نظر ڈیموں کے کیچمنٹ ایریاز میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے نو ڈیموں کے لیے ریڈ الرٹ اور پانچ ڈیموں کے لیے اورنج اور بلیوالرٹ جاری کیا گیا۔وزیراعلیٰ  پنارائی وجین  نے اتوار کو اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ کے ماتحت ڈیموں کے لیے یہ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پتھانم تٹیا کے ککی ڈیم ، ضلع ترشور کے شولیار اور پیرنگل کتھو اور پیچی ڈیموں ، ضلع اڈوکی کے کنڈالہ ، کلار کٹی ، میٹوپیٹی اور کلر ڈیموں اور ضلع پالکڈ میں چلیار ڈیموں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

      اس کے علاوہ ضلع پالکڈ کے پوتھنڈی ڈیم ، ضلع ترووننت پورم میں نییار ڈیم ، اڈوکی کے پونمڈی اور اڈوکی ڈیموں اور ضلع پتھانم تٹیا میں پمبا ڈیم میں بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ضلع ترشور کے واجانی اور چمنی ڈیموں ، ضلع پالکڈ کے،مینکارا ، منگلم اور مالمپوزہ ڈیموں میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


      کیرالا میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ جنوبی اور وسطی کیرالا میں شدید بارش کے بعد اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوٹائیام اور اڈوکی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ شدید بارشوں کے پیش نظر 11 اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

      فوج کے جوانوں نے کوالی اور کوٹیم میں ملبے میں لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ، ضلع کوٹیم میں کٹل کے مقام پر مٹی کے تودے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

      ریاست بھر میں امدادی کام جاری ، لگائے گئے ہیں 105 کیمپ

      ریاست میں شدید بارش سے ہونے والی تباہی پر ، کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا ، لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بارش سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریاست بھر میں 105 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مزید کیمپ لگانے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

      انہوں نے کہا ، "مرکزی واٹر کمیشن کے مطابق ، پانی کی سطح مادامون ، کالوپارا ، تھمپان ، پلکیار ، مانککل ، ویلیکاداو اور اروی پورم ڈیموں میں پٹھانمٹھیٹا ، کوٹیم اور تروواننت پورم اضلاع میں بڑھ رہی ہے۔"


      ارناکلم میں 'Yellow' الرٹ جاری

      بھارتی فضائیہ نے کہا کہ کیرالا کے بارش سے متاثرہ اضلاع میں سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں کے لیے میڈیم لفٹ ہیلی کاپٹر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کیرالا کے دارالحکومت میں ہنگامی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا تھا کہ ریاست کے کچھ حصوں میں صورتحال واقعی سنگین ہے۔ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلع ارناکولم میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریائے مووتوپوزہ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج ضلع کے لیے 'Yellow' الرٹ جاری کیا ہے۔


      اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وہ کیرالا کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر حالات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مدد کے لیے پہلے ہی بھیجی جاچکی ہیں۔ وہ سب کی سلامتی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: