کیرلا میں کالا جادو: دولت کے لیے انسانی قربانی دینے والی لیلیٰ کی ضمانت خارج، ظاہر کیا یہ اندیشہ
کیرلا میں کالا جادو: دولت کے لیے انسانی قربانی دینے والی لیلیٰ کی ضمانت خارج، ظاہر کیا یہ اندیشہ
پدما اور روسلین نامی دو خواتین کی نعشوں کو منگل کو بھگول سنگھ اور لیلیٰ کے گھر کے پاس گڈھوں سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے متاثرین کو پیسے کا جھانسہ دے کر لالچ دیا تھا۔
ایرناکولم کی ضلع عدالت نے انسانی قربانی (انسانی بَلی) معاملے میں تیسری ملزم لیلیٰ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جسٹس شیبو تھامس نے اس نتیجے پر درخواست مسترد کردی کہ جرم انتہائی سنگین ہے۔ عدالت نے کہا، ایسے جرائم کے لیے قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا کا پروویژن ہے۔
پہلی نظر میں اس میں ملوث ثابت ہونے کے لیے مناسب ثبوت ہیں۔ وکیل کی دلیل قبول نہیں کی جاسکتی ہے کہ جرم میں درخواست گزار کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی مواد نہیں ہے۔ لگ بھگ سبھی اہم گواہ درخواست گزار کے پڑوسی ہیں۔ اس لیے، استغاثہ فریق کا اندیشہ ہے کہ درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیے جانے پر وہ گواہوں کو متاثر کرنے یا ڈرانے کی کوشش کرے گی۔ ایسے میں اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یہ ہے معاملہ کیرل کے پتھانامتھیٹی ضلع میں کالا جادو کے نام پر دو خواتین کی بَلی دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق، مالی مدد کرنے کے نام پر ان خواتین کو بلایا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کا اغوا کیا گیا اور پھر ان کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ اتنا ہی نہیں، ملزمین نے خواتین کی نعشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے انہیں زمین میں گاڑ دیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کے بعد تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پیسہ کمانے کے لیے انسانی بَلی پولیس ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، میاں بیوی بھگول سنگھ اور لیلیٰ کی جوڑی نے اہم ملزم محمد شفیع کے ساتھ مل کر اس جرم کی سازش رچی تھی۔ ملزمین کی پولیس ریمانڈ رپورٹ میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں چونکانے والی بات یہ تھی کہ پیسہ کمانے کے لیے کیے گئے ایک رسم کو پورا کرنے کے لیے اس کے حصے کے طور پر انسانی بَلی دی گئی تھی۔ پدما اور روسلین نامی دو خواتین کی نعشوں کو منگل کو بھگول سنگھ اور لیلیٰ کے گھر کے پاس گڈھوں سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے متاثرین کو پیسے کا جھانسہ دے کر لالچ دیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔