تروننت پورم: کیرلا کی ایک خصوصی عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ بیٹی سے بار بار آبروریزی کرنے کے الزام میں پوکسو قانون کے تحت 106 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم والد 2015 سے ہی اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ بار بار آبروریزی کر رہا تھا اور متاثرہ 2017 میں حاملہ بھی ہوگئی تھی۔ والد کو بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کا قانون (پوکسو) کے تحت قصور وار قرار دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ادے کمار نے نابالغ بچی سے بار بار آبروریزی کرنے، اسے حاملہ کرنے، 12 سال سے کم عمر کی بچی سے آبروریزی اور گارجین یا رشتہ دار آبروریزی کرنے کے الگ الگ جرائم کے لئے 25-25 سال کی جیل کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ سزا ایک ساتھ چلے گی اور مجرم 25 سال جیل کی سزا کاٹے گا۔
مجرم پر 17 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھیعدالت نے استغاثہ پر کل 17 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا۔ ریاست کی طرف سے پیش اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اجت تھنکیّا نے کہا کہ یہ حادثہ 2017 میں سامنے آیا جب لڑکی حاملہ ہوگئی۔ شروعات میں، اس نے اپنی ماں اور پولیس کے پوچھنے کے باوجود یہ انکشاف نہیں کیا تھا کہ مجرم کون ہے۔
سال 2017 میں گرفتار ہوا تھا باپبعد میں اسے کاونسلنگ کے لئے بچوں کی فلاح و بہبود کا مرکز (سی ڈبلیو سی) بھیجا گیا، تو اس نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ ہی گزشتہ دو سالوں سے اس کی آبروریزی کر رہا تھا۔ والد کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے بچے کو سی ڈبلیو سی کے ذریعہ سے گود لینے کے لئے رکھا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔