ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شادی کیلئے نہیں مل رہی تھی لڑکی تو پورے شہر میں لگوادئے بڑے بڑے ہورڈنگس ، جانئے پھر کیا ہوا

یہ معاملہ کیرالہ کے کوٹییم کا ہے ۔ یہاں کے رہنے والے انیش سیبسٹین نے یہ ہورڈنگس لگوائے ہیں ۔ اس میں ان کے وہ مطالبات بھی لکھے ہوئے ہیں ، جو انہیں اپنی بیوی میں چاہئے ۔

  • Share this:
شادی کیلئے نہیں مل رہی تھی لڑکی تو پورے شہر میں لگوادئے بڑے بڑے ہورڈنگس ، جانئے پھر کیا ہوا
شادی کیلئے نہیں مل رہی تھی لڑکی تو پورے شہر میں لگوادئے بڑے بڑے ہورڈنگس ، جانئے پھر کیا ہوا

آج کل عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی شادی کیلئے رشتے تلاش کرنے میں ویب سائٹس کا سہارا لیتے ہیں ، لیکن کچھ ایسے بھی نوجوان ہوتے ہیں ، جن کو اس میں پرفیکٹ میچ نہیں مل پاتا ہے ۔ اس کے بعد یہ لوگ ہار نہیں مانتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک شخص کیرالہ میں ہے ۔ اس کو شادی کیلئے پرفیکٹ میچ نہیں ملا تو اس نے اس کیلئے پورے شہر میں  اپنے بڑے کٹ آوٹ والے ہورڈنگس لگوادئے ۔


یہ معاملہ کیرالہ کے کوٹییم کا ہے ۔ یہاں کے رہنے والے انیش سیبسٹین نے یہ ہورڈنگس لگوائے ہیں ۔ اس میں ان کی وہ ڈیمانڈس لکھی ہوئی ہیں ، جو انہیں اپنی بیوی میں چاہئے ۔ انہوں نے کنککری میں بھی ایک بڑا ہورڈنگ لگوایا ہے ۔ اس کی تصویر بھی انہوں نے فیس بک پر شیئر کی ہے ۔ انیش نے ہورڈنگس میں لکھوایا ہے کہ شادی کیلئے ان کی کوئی مانگ نہیں ہے ۔ وہ صرف زندگی میں اچھے اقدار کو اہمیت دیتے ہیں ۔


ہورڈنگ میں ان کی تصویر کے ساتھ ان کا موبائل نمبر اور وہاٹس ایپ نمبر بھی لکھا ہے ۔ ہورڈنگ میں ایک ای میل آئی ڈی بھی ہے ۔ شادی کیلئے لڑکی یا اس کے کنبہ کے افراد سے رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ انیش کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کے گھر نہیں جا پارہا تھا ، ایسے میں لوگ شادی کے رشتے کیلئے بھی کسی سے رابطہ نہیں کرپا رہے ہیں ۔ انہیں شادی کرنے میں تاخیر میں ہوگئی ہے ۔ اب ہورڈنگس لگنے کے بعد اچھے رشتے آنے شروع ہوگئے ہیں ۔


انیش کے مطابق وہ شادی کیلئے روایتی طور پر لڑکی کی تلاش کررہے تھے ، لیکن انہیں اپنی پسند کی لڑکی نہیں ملی ۔ اس کے بعد ہی انہیں رشتے کیلئے ہورڈنگس لگوانے کا آئیڈیا آیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 06:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading