نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کو آگے لے جانے والی طاقت: وزیراعظم مودی نے کوچی میں کہا

نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کو آگے لے جانے والی طاقت: وزیراعظم مودی نے کوچی میں کہا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کو آگے لے جانے والی طاقت: وزیراعظم مودی نے کوچی میں کہا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

PM Narendra Modi in Kochi: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کے سفر کو آگے لے جانے والی طاقت ہے، کیونکہ نوجوانوں نے ملک کو دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kerala | Kochi [Cochin]
  • Share this:
    کوچی : وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کے سفر کو آگے لے جانے والی طاقت ہے، کیونکہ نوجوانوں نے ملک کو دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک زمانہ میں ہندوستان فریزائیل فائیو ( پانچ کمزور) ممالک میں سے ایک تھا ۔ انہوں نے یہاں یووم 2023 سمیلین میں کہا کہ آج حالانکہ ہندوستان کو سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ یہ نوجوانوں کی وجہ سے ہے اور اس لئے مجھے اپنے ملک کے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے ۔ مجھے ان پر یقین ہے ۔

    اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہر کوئی اب کہہ رہا ہے کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہے اور ملک کے پاس نوجوان طاقت کا خزانہ ہے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی اور ملک کے نوجوانوں کی سوچ ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سدھار لے کر آئے اور نوجوان نتیجہ لے کر ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کیرالہ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہر صلاحیت سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، اس کیلئے انہوں نے کئی مثالیں بھی دیں ۔

    وزیراعظم مودی نے کہا کہ کچھ ہفتہ پہلے میں کیرالہ کے ایک 99 سالہ وی پی اپپوکٹٹا پوڈوول سے ملا ۔ بی جے پی سرکار نے انہیں پدم ایوارڈ دے کر اپنا فخر بڑھایا ۔ اسی طرح کلارپیٹٹو گرو ایس آر ڈی پرساد ہوں، یا روایتی کھیتی کو فروغ دینے والے کسان چیروویل رمن ہوں، ہمیں کیرالہ کی ہر صلاحیت سے سیکھنے کو ملتا ہے ۔

    اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ پچھلی سرکاریں جہاں بدعنوانی کیلئے جانی جاتی تھیں، وہیں بی جے پی سرکار نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف خود کفیل سماج بنانا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی سرکار نوجوانوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر کام کرتی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے سوڈان میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے شروع کیا 'آپریشن کاویری'


    یہ بھی پڑھئے: کیا 15 ۔ 20 دنوں میں گرجائے گی شندے سرکار! سنجے راوت نے کہا: جاری ہوچکا 'ڈیتھ وارنٹ'



    اس کی ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز میں کانسٹیبل عہدہ کیلئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملیالم سمیت تیرہ دیگر زبانوں میں امتحان کرنے کے مرکز کے حالیہ فیصلہ کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ سوچتے تھے کہ ہندوستان میں کچھ نہیں بدلے گا، لیکن آج ہمارا ملک پوری دنیا کو بدل سکتا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج کا خودکفیل ہندوستان ڈیجیٹل ہندوستان کے بارے میں بات کرتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: