'میرے بھائی کی مدد کیلئے کوئی  نہیں....'، وائناڈ میں جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، عوام کو بتایا فیملی

'میرے بھائی کی مدد کیلئے کوئی  نہیں....'، وائناڈ میں جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، عوام کو بتایا فیملی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

'میرے بھائی کی مدد کیلئے کوئی  نہیں....'، وائناڈ میں جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، عوام کو بتایا فیملی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

Priyanka Gandhi in Wayanad: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو ان لمحات کو یاد کیا جب وہ حال ہی میں کانگریس لیڈر اور اپنے بھائی راہل گاندھی کے گھر کا سامان پیک کر رہی تھیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Wayanad | Kerala
  • Share this:
    وائناڈ : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو ان لمحات کو یاد کیا جب وہ حال ہی میں کانگریس لیڈر اور اپنے بھائی راہل گاندھی کے گھر کا سامان پیک کر رہی تھیں۔ کیرالہ کے وائناڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں راہل کے گھر پر ان کا فرنیچر پیک کر رہی تھی۔ اسی وقت میں یہ سوچ رہی تھی کہ چند سال پہلے میرے بچوں اور شوہر نے مجھے اپنا گھر شفٹ کرنے میں مدد کی تھی، لیکن میرے بھائی کا ان کی مدد کرنے کیلئے اپنا کنبہ نہیں، حالانکہ اس کے پاس ہم سب ہوں۔'

    پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ 'جب میں 2019 میں وائناڈ آئی تھی تو میں نے آپ کو اپنے بھائی کے بارے میں بہت کچھ بتایا تھا۔ آج مجھے یقین ہے کہ وائناڈ کے لوگ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی کون ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ ایک ایماندار اور بہادر شخص ہیں جو ان لوگوں کی طاقت سے نہیں ڈرتے جو انہیں خاموش کرانا چاہتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی پر پوری حکومت اور مرکزی وزراء اس لئے بے رحمی سے حملہ کرتے ہیں کیونکہ وہ سوال کرتے ہیں ۔


    دراصل پرینکا گاندھی اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ ایک روزہ وائناڈ کے دورے پر آئی تھیں۔ لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل ہونے کے بعد راہل گاندھی پہلی مرتبہ وائناڈ پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یہاں عوامی رابطہ پروگرام میں حصہ لیا اور پھر ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری سے ملا اشارہ


    یہ بھی پڑھئے: کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری



    کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ راہل گاندھی سچائی کیلئے لڑ رہے ہیں اور عوام کی آواز اٹھا رہے ہیں، اس لئے انہیں لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے کہا کہ کانگریس نے ایک شخص کا مسئلہ اٹھایا اور اسے عوام کا مسئلہ قرار دیا ۔ مجھے لگتا ہے کہ حکومت ایک شخص کو بچانے کیلئے سب کچھ کر رہی ہے، اس شخص کا نام گوتم اڈانی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: