ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جرمنی انٹرنیشنل قرآن مسابقہ:کیرل کےحافظ طہ اویس کواول پوزیشن،اعجاز قرآن نے مجھے یہ کامیابی عطا کی:طہ اویس

اس مقابلہ میں 20سے زائد ممالک کے حفاظ وقراء شریک مسابقہ رہے۔یہ مسابقہ عالمی سطح پر کافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جس میں بطور فیصل شیخ محمد حسن وہبی (متحدہ عرب امارات)شیخ عبدالواحد فلیلی (اسپین)شیخ محمد عبدالمنعم(برازیل) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 02, 2021 07:12 PM IST
  • Share this:
جرمنی انٹرنیشنل قرآن مسابقہ:کیرل کےحافظ طہ اویس کواول پوزیشن،اعجاز قرآن نے مجھے یہ کامیابی عطا کی:طہ اویس
انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالہ کے طہ اویس نےپہلا مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے

جرمنی میں جمعیۃ الاحباء القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالہ کے طہ اویس نےپہلا مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے۔یہ بات جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کی جاری کردہ ریلیز میں کہی گئی ہے۔ریلیز کے منطابق اس مقابلہ میں 20سے زائد ممالک کے حفاظ وقراء شریک مسابقہ رہے۔یہ مسابقہ عالمی سطح پر کافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جس میں بطور فیصل شیخ محمد حسن وہبی (متحدہ عرب امارات)شیخ عبدالواحد فلیلی (اسپین)شیخ محمد عبدالمنعم(برازیل) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ انعامی مقابلہ کا انعقاد تین مرحلوں میں آن لائن عمل میں آیا۔موصولہ ذارئع کے مطابق حافظ طہ اویس بن عبدالمنیر جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام چل رہے مرکز کالج آف قرآن اکادمی میں زیر تعلیم ہے۔


ان کی کامیابی پرمرکز مینجمنٹ واساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔حافظ طہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ مجھے کامیابی ملی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حفظ کی تعلیم کے ساتھ طہ اویس ہائی اسکول SSLCکا بھی طالب علم ہے۔مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کاعزم بھی ہے۔طہ کے مطابق وہ بہت بڑے اسکالر بننا چاہتے ہیں طہ اویس کا تعلق مالاپورم سے ہے۔طہ نے اس سے قبل کئی انعامی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں الفہیم قرآن کمپٹیشن قابل ذکر ہے۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 02, 2021 06:45 PM IST