உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agenda Ayodhya: کیشو پرساد موریہ نے کہا- یوگی آدتیہ ناتھ ہی ہوں گے بی جے پی کا چہرہ، ان کی قیادت میں ہی ہوگا الیکشن!

    کیشو پرساد موریہ نے کہا- یوگی آدتیہ ناتھ ہی ہوں گے بی جے پی کا چہرہ

    کیشو پرساد موریہ نے کہا- یوگی آدتیہ ناتھ ہی ہوں گے بی جے پی کا چہرہ

    News 18 Agenda Ayodhya: نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے پھر دعویٰ کیا کہ بی جے پی 300 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو کی ’وجے یاترا‘ کو انہوں نے پراجے یاترا‘ قرار دیا۔

    • Share this:
      ایودھیا: اترپردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کو لے کر نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہر حال میں 300 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ نیوز 18 اترپردیش کے خصوصی پروگرام ایجنڈ ایودھیا میں کیشو پرساد موریہ سے جب اترپردیش میں انتخابات کے دوران بی جے پی کے وزیر اعلیٰ چہرہ کون ہونے جا رہا ہے، تو انہوں نے واضح طور پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں تک جانکاری ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اترپردیش کے الیکشن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہی لڑے جائیں گے اور وہ ہی بی جے پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔

      انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر کچھ اپوزیشن جماعت ضرور بار بار ایسی افواہ پھیلاتے ہیں کہ کسی اور کے چہرے پر بی جے پی الیکشن لڑے گی، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اپوزیشن اپنی منصوبوں میں بھی کام نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں سبھی متحد ہیں اور متحد رہیں گے، ایسی باتیں کرنے والے خود کا ہی نقصان کر رہے ہیں۔

      نیوز 18 اترپردیش کے خصوصی پروگرام ایجنڈ ایودھیا میں کیشو پرساد موریہ سے جب اترپردیش میں انتخابات کے دوران بی جے پی کے وزیر اعلیٰ چہرہ کون ہونے جا رہا ہے، تو انہوں نے واضح طور پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لیا۔
      نیوز 18 اترپردیش کے خصوصی پروگرام ایجنڈ ایودھیا میں کیشو پرساد موریہ سے جب اترپردیش میں انتخابات کے دوران بی جے پی کے وزیر اعلیٰ چہرہ کون ہونے جا رہا ہے، تو انہوں نے واضح طور پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لیا۔


      سب مل کر لڑ لیں

      سماجوادی پارٹی کی سربراہ اکھلیش یادو کی وجے رتھ یاترا پر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ شیوپال یادو بھی اگر رتھ یاترا نکال رہے ہیں۔ یہ سبھی مل کر رتھ یاترا نکال لیں یا پھر کانگریس، بی ایس پی، سماجوادی پارٹی سبھی مل کر الیکشن لڑ لیں، اپنے من میں کوئی خدشہ نہ رکھیں، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنے کام اور عوام پر بھروسہ ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ہمیں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 میں 60 ہمارا ہے اور جو بچہ 40 ہے، اس میں بھی ہمارا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو کی وجے یاترا کے لئے کہا کہ یہ ’وجے یاترا‘ نہیں ’پراجے یاترا‘ ہے۔

      عوام میں خوف وہراس کا ماحول

      کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ جب سے اکھلیش یادو کی وجے یاترا شروع ہوئی ہے، عوام خوف میں ہے۔ کیونکہ اس سفر کے دوران ہی چھپے ہوئے غنڈے اور مافیا باہر آنے لگے ہیں۔ یاترا جہاں جہاں سے نکل رہی ہے، وہاں پر جرائم بڑھتا جارہا ہے۔ ایسے میں عوام کو خوف ہے کہ اگر سائیکل اسمبلی میں پہنچ گئی تو ریاست میں غنڈے اور مافیاوں کا راج ہوجائے گا۔ ایسے میں عوام کو مکمل بھروسہ بی جے پی پر ہے۔ ہمیں بھی اپنے کاموں، نظریہ، کارکنان اور عوام پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے کو ایک بار پھر جیت دلوا کر اقتدار میں لائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: