ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بڑا حادثہ: کھگڑیا میں اسکول کی دیوار گرنے سے 6 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

بہار کے کھگڑیا (Khagadia) میں اسکول کی دیوار گرنے کے سبب بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ کھگڑیا کے انچارج ڈی ایم نے کہا کہ دیوار گرنے سے 6 مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ تین دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • Share this:
بڑا حادثہ: کھگڑیا میں اسکول کی دیوار گرنے سے 6 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری
بڑا حادثہ: کھگڑیا میں اسکول کی دیوار گرنے سے 6 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

کھگڑیا: بہار کے کھگڑیا (Khagadia) میں اسکول کی دیوار گرنے کے سبب بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ تین دیگر لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ کھگڑیا کے مہیش کھنٹ تھانہ کے چنڈی ٹولہ گاوں میں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اسکول کی دیوار گرنے کے سبب 6 مزدوروں کی دبنے سے موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بچہ سنگین طور پر سے زخمی بتایا جا رہا ہے۔


حادثہ کی اطلاع کے بعد کھگڑیا کے انچارج ڈی ایم شترنجے مشرا، گوگری انومنڈل کے ایس ڈی او سبھاش چندر منڈل، ڈی ایس پی، تھانہ انچارج سمیت سبھی اعلیٰ افسران جائے حادثہ پر پہنچے ہیں۔ اس حادثے پر کھگڑیا کے انچارج ڈی ایم نے کہا کہ دیوار گرنے سے 6 مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ تین کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت دو جے سی بی مشینوں سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے جانچ کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ وہیں، اس حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔


افسران نے سنبھالا مورچہ


اس حادثے کے بعد کافی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ وہیں اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے افسران نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنی پنچایت کے ہائی اسکول کی دیوار گرنے سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثہ کے وقت کئی مزدور کام کر رہے تھے اور اچانک دیوار گرگئی۔ اس میں اب تک 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یہ کام بہار سرکار کی نل جل یوجنا کے تحت چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ حادثہ کے تعلق میں بتایا جا رہا ہے کہ مڈل اسکول چنڈی ٹول میں گزشتہ سال مقامی رکن اسمبلی پنا لال سنگھ پٹیل کے ایم ایل اے فنڈ سے 15 لاکھ کی لاگت سے اسکول کی چہار دیواری کی تعمیر کروائی گئی تھی۔ آج اسی چہار دیواری کے مغربی طرف مقامی پنچایت کے فنڈ سے نالے کی تعمیر کروائی جا رہی تھی۔ جبکہ 10 کی تعداد میں مزدور گڈھا کھود رہے تھے۔ اسی دوران نو تعمیر شدہ دیوار بھربھرا کر اچانک گرگئی اور یہ حادثہ ہوگیا۔

حادثہ سے ناراض ہوئے لوگ

اس حادثے کے بعد لوگ بھڑک گئے ہیں۔ یہی نہیں، اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ نے نوکری اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کو لے کر سڑک جام کر دی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دیہی مہیش کھنٹ کے چیدھا بنی کے پاس احتجاج کر رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 08, 2021 08:17 PM IST