Indian High Commission Security: تین روز قبل خالصتان کے حامیوں نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد بدھ (22 مارچ) کو ایک بار پھر خالصتانی حامیوں نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم پچھلی بار صورتحال کو بھانپتے ہوئے ہائی کمیشن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی اور رکاوٹیں لگا دی گئیں۔ ان رکاوٹوں کے سامنے کھڑے ہو کر ہاتھوں میں خالصتان کا جھنڈا لے کر مظاہرے کیے گئے۔
خالصتان کے حامی آج لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ اتوار کو خالصتانیوں نے یہاں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی اور ترنگا نیچے اتار دیا تھا۔ اتوار کے واقعے پر ہند ستانینے شدید احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد بدھ کو لندن کی میٹرو پولیس نے یہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے ۔ گھڑ سوار پولیس بھی یہاں نظر آئی۔ جگہ جگہ بیریکیڈنگ کی گئی۔ اس سے قبل بدھ کو ہی نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سکیورٹی کم کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
ہندوستان کے شدید احتجاج کے بعد لندن میں بہندوستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیریکیڈس بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ سب کچھ لندن میں انڈین ہائی کمیشن میں اس وقت ہوا جب دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن اور ہائی کمشنر کے گھر کے باہر سیکیورٹی کم کردی گئی۔ بیریکیڈس ہٹا دئے گئے۔
ہندوستان نے اس واقعہ پر اعتراض کرتے ہوئے دہلی میں برطانوی سفارت کار کو طلب کیا تھا۔ اس واقعے کے تین دن بعد لندن میں ہندوستابی ہائی کمیشن کے باہر ایک بار پھر سکیورٹی کا نظام سخت کر دیا گیا ہے۔ دراصل یہ سب کچھ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں اس وقت ہوا جب دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن اور ہائی کمشنر کے گھر کے باہر سیکورٹی کم کردی گئی۔ بیریکڈس ہٹا دئے گئے۔
پاکستان کی ہندوستان کےخلاف ناپاک سازش، پاک مقبوضہ کشمیر کےہرگھرکاایک فرد حزب میں ہوگاشامللندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر پولیس افسران، رابطہ افسران اور گشتی افسران ڈیوٹی پر دیکھا گیا۔ بتادیں کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا دفتر وسطی لندن میں واقع ہے۔ جس عمارت میں انڈین ہائی کمیشن کا دفتر واقع ہے اسے انڈیا پلیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ خالصتانیوں نے اتوار کو یہاں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ ترنگا اتارنے پر کافی ہنگامہ کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔