ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : میں کورونا کے خاتمہ کے لئے "کل کورونا مہم" کا ہوگا آغاز

مدھیہ پردیش کے وزیر صحت ڈاکٹرنروتم مشرا کہتے ہیں کہ کورونا کو ختم کرنے کے لئے کئی پہلووں پر میٹنگ میں بات ہوئی ہے ۔ چھ مہینے تک کنٹینمنٹ ایریا کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : میں کورونا کے خاتمہ کے لئے
مدھیہ پردیش : میں کورونا کے خاتمہ کے لئے "کل کورونا مہم" کا ہوگا آغاز

مدھیہ پردیش سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت نے پورے صوبہ میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کل کورونا کے نام سے مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا اور اس کا اختتام پندرہ جولائی کو ہوگا ۔ مہم کے تحت صوبائی حکومت دس ہزار ٹیموں کو ایک ساتھ میدان میں اتارے گی ۔


مدھیہ پردیش کے وزیر صحت ڈاکٹرنروتم مشرا کہتے ہیں کہ کورونا کو ختم کرنے کے لئے کئی پہلووں پر میٹنگ میں بات ہوئی ہے ۔ چھ مہینے تک کنٹینمنٹ ایریا کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ اس کے لئے کورونا متر اور کورونا والنٹیئر کا تقرر کیا جائے گا ۔ انہیں مقامی طور پر پندرہ سو روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا ۔ محکمہ صحت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ سب لوگ سروے بھی کرین گے اور کورونا کے تعلق سے انفارمیشن کو ایپ پر اپ لوڈ بھی کریں گے ۔ کورونا وائرس پر مدھیہ پردیش میں ہماری گرفت مضبوط ہوتی جاری ہے اور اسی سے خوش ہو کر سی ایم شیوراج سنگھ نے مدھیہ پردیش میں کل کورونا کے نام سے ایک خاص مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم میں سرکار کے ساتھ عوام اور عوامی نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ یکم جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان مہم چلائی جائے گی ۔ کورونا کو ختم کرنے کے لئے یہ خصوصی مہم ہوگی ۔ مہم کے لئے دس ہزار ٹیم بنائی گی ۔ روزانہ دس لاکھ گھروں تک پہنچنے کا ہمارا نشانہ ہے ۔ ایک ٹیم کو یومیہ سو گھروں کا سروے کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے پورے صوبہ کے ایک ایک گھر تک پہنچیں گے اور کورونا کا خاتمہ کریں گے۔


وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر پی سی شرما کہتے ہیں کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے معاملہ میں شیوراج سرکار پوری طرح سے فیل ہوگئی ہے ۔ اس کا سب سے بڑا  ثبوت یہ ہے کہ راجدھانی بھوپال جہاں پر سی ایم اور وزیر صحت خود بیٹھتے ہیں ، اب تک سو کے قریب لوگوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے ۔ جبکہ پورے مدھیہ پردیش میں اب تک پانچ سو چھتیس کے قریب موت ہوچکی ہے ۔ جبکہ بارہ ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں ۔ اب سرکار یہ کہہ رہی ہے کہ گھر گھر سے کورونا کو ختم کریں گے ۔ یہ کورونا کو کیا ختم کریں گے انہوں نے تو پورے صوبہ  کی معیشت کو ختم کردیا ہے ۔ گھر گھر مالی بحران و خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ۔ لوگوں کو خستہ حالی سے باہر نکالنے کا کوئی راستہ سرکار کے پاس نہیں ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ جب تک سرکار ٹیسٹنگ کو نہیں بڑھائے گی ، تب تک کورونا کا خاتمہ نہیں ہوگا ۔


کل کورونا کے نام سے مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا اور اس کا اختتام پندرہ جولائی کو ہوگا ۔
کل کورونا کے نام سے مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا اور اس کا اختتام پندرہ جولائی کو ہوگا ۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا صوبہ کے سبھی اضلاع میں پہنچ چکا ہے ۔ ایم پی میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر بارہ ہزار پانچ سو دس ہوچکی ہے ۔ کورونا سے اب تک پانچ سو چالیس لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ کورونا کی وبائی بیماری سے اب تک صوبہ میں نو ہزار پانچ سو ستر لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

سی ایم شیوراج سنگھ کی ہدایت پر کل کورونا مہم کے لئے حکومت کی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ بھوپال نریلا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے و سابق وزیر وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ اگر کمل ناتھ حکومت نے وقت رہتے اس جانب قدم اٹھایا ہوتا ، تو آج مدھیہ پردیش میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہوتا ، لیکن کمل ناتھ حکومت صوبہ کو کھوکھلا کرنے اور آئیفا ایوارڈ کے انعقاد میں مست تھی ، جس کا خمیازہ آج مدھیہ پردیش کے عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔

وہیں بھوپال کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے عارف مسعود بی جے پی کی کل کورونا مہم کو عوام کی توجہ ہٹانے کا ذریعہ بتا رہے ہیں ۔ عارف مسعود کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سروے میں جن دس ہزار لوگوں کو رکھا جائے گا ، یہ کون لوگ ہوں گے ۔ محکمہ صحت کے لوگ ہوں گے یا بی جے پی ورکر کو اس کے ذریعہ فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ شیوراج سنگھ سرکار نے جن لوگوں کا کورونا یودھا کے نام پر تقرر کیا تھا ، ان ڈاکٹرس ، نرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو لاک ڈاون کے بعد سے لے کر آج تک تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔ یچارے ڈاکٹرس ، نرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی تنخواہ کو لے کر در در بھٹک رہے ہیں ۔ سرکارنے اپنی منمانی سے خزانہ خالی کردیا ہے ۔ معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں انیس دن سے اضافہ جاری ہے ۔ پہلے سرکار اپنی نیت صاف کرے اور سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ عوام اور سماجی تنظیموں کا تعاون لے ، تو پندرہ دن میں ایم پی سے کورونا ختم ہو جائے گا ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل سرکار نے بھوپال سے ہیلتھ سروے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ہیلتھ سروے کے لئے پانچ سو ٹیموں کو شہر کی اکاون بستیوں میں گھر گھر سروے کرنے کی بات کہی گئی تھی ، لیکن جب ٹیم وہاں پر سروے کرنے پہنچی تو بیشتر لوگوں کے ایپ ہی نہیں چل رہے تھے ، جس کے بعد سروے کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ اب  کورونا کو ختم کرنے کے لئے سرکار کی کل کورونا مہم کتنی کامیاب ہوگی یہ دیکھنا ہوگا ۔
First published: Jun 25, 2020 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading