سیم کرن کی ہیٹ ٹرک سے کنگس الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلس سے چھین لی جیت

کنگس الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلس کو14 رنوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔

Apr 02, 2019 12:10 AM IST | Updated on: Apr 02, 2019 12:10 AM IST
سیم کرن کی ہیٹ ٹرک سے کنگس الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلس سے چھین لی جیت

کنگس الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلس کو شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2019 کے 13 ویں دلچسپ میچ میں کنگس الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلس کو شکست دے کرشاندارجیت حاصل کی۔ کنگس الیون کے 166 رنوں کے جواب میں دہلی کیپٹلس 152 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی اوراسے 14 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کا سہرا کنگس الیون پنجاب کے گیند باز سیم کرن کے سرجاتا ہے، جنہوں نے ہیٹ ٹرک وکٹ لے کراپنی ٹیم کو شاندار جیت دلا دی۔

دہلی کیپٹلس نے ٹا س جیتنے کے بعد کنگس الیون پنجاب کو پہلے بلے بازی کرنے دی دعوت دی۔ کنگس الیون پنجاب نے 9 وکٹ کے نقصان پر166 رن بنائے۔ ڈی ملرنے 43 اورایس این خان نے 39 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ مندیپ سنگھ نے 29 اورسیم کرن نے 20 رنوں کا قیمتی تعاون دیا، جس کی بدولت کنگس الیون پنجاب باعزت اسکوربنانے میں کامیاب ہوئی۔ دہلی کی طرف سے مورس نے تین وکٹ لئے جبکہ ربادا اورلمیچانے نے دو دووکٹ حاصل کئے۔

Loading...

دہلی کیپٹلس کی ٹیم جواب میں 152 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔ سیم کرن نے 4 وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ دہلی کی طرف سے رشبھ پنت نے 39اور انگرام نے 38 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دھون نے 30 اورآئرنے 28 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Loading...