'نشہ اترا نہیں ہے...' وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا: کچھ لوگ بی بی سی کو سپریم کورٹ سے اوپر مانتے ہیں...
'نشہ اترا نہیں ہے...' وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا: کچھ لوگ بی بی سی کو سپریم کورٹ سے اوپر مانتے ہیں... (twitter.com/KirenRijiju)
Kiren Rijiju: مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں نشر ایک دستاویزی سیریز کو ہندوستان کے اندر اور باہر وزیراعظم مودی کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم قرار دیا ہے۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں نشر ایک دستاویزی سیریز کو ہندوستان کے اندر اور باہر وزیراعظم مودی کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم قرار دیا ہے۔ بی بی سی پر نشانہ سادھتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان میں ابھی بھی کچھ لوگوں پر سے کلونیل نشہ نہیں اترا ہے۔ وہ بی بی سی کو سپریم کورٹ آف انڈیا سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ملک کے وقار اور امیج کو کسی بھی حد تک گرا دیتے ہیں۔
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ویسے بھی ان ٹکڑے ٹکڑے گروپ کے ارکان سے کوئی بہتر امید نہیں ہے، جن کا واحد مقصد ہندوستان کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔ رجیجو نے کہا کہ اقلیت یا یوں کہہ لیں کہ ہندوستان میں ہر کمیونٹی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر یا باہر چلائی جانے والی بدنیتی پر مبنی مہمات سے ہندوستان کی شبیہ کو خراب نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آواز 1.4 بلین ہندوستانیوں کی آواز ہے۔ اس سے پہلے را کے چیف سنجیو ترپاٹھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر بی بی سی پر تنقید کی تھا۔
را کے چیف سنجیو ترپاٹھی نے کہا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم جانبدارانہ، من گھڑت اور حقائق کی غلطیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو اس دستاویزی فلم کی مذمت کرنی چاہئے۔ سنجیو ترپاٹھی نے کہا کہ بی بی سی کی جانب سے وزیراعظم مودی کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی فلم میں گجرات فسادات اور گودھرا میں ٹرین جلانے کے واقعات کو بتایا گیا ہے، جس کے بارے میں سب پہلے سے جانتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کو اس سے متعلق کیس میں کلین چٹ دیدی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔