ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Kisaan Andolan: حکومت سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل کریں گے کسان لیڈر، امت شاہ سے ملے نریندر تومر

پنجاب اور ہریانہ کے کسان دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف اتراکھنڈ کے کسان نئے زرعی قانون کی حمایت میں اترآئے ہیں۔ اتوار کو ریاست کے کسانوں نے دہلی میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔

  • Share this:
Kisaan Andolan: حکومت سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل کریں گے کسان لیڈر، امت شاہ سے ملے نریندر تومر
حکومت سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل کریں گے کسان لیڈر، امت شاہ سے ملے نریندر تومر۔ تصویر: اے این آئی

نئی دہلی: دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج ابھی رکا نہیں ہے۔ حکومت کے وزرا کے درمیان بھی بات چیت کا دور جاری ہے۔ مرکز کے تین نئے زرعی قانون (Farm Laws) کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر (Narendra Singh Tomar) اور سوم پرکاش نے اتوار کو وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔ وہیں، کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے مظاہرہن میں غلط لوگوں کو شامل ہونے پر محتاط رہنے کی بات بھی کہی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا، ’ہمیں نظر رکھنی ہوگی کہ ہمارے غلط لوگ نہ آجائیں، ہمارے سبھی نوجوانوں کو محتاط رہنا ہوگا’۔ اگر حکومت بات کرنا چاہتی ہے، تو ہم ایک کمیٹی تشکیل کریں گے اور آگے کے فیصلے لیں گے۔


پنجاب کے بی جے پی لیڈر بھی تھے شامل


اس ملاقات میں وزرا کے ساتھ پنجاب کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران بھی شامل تھے۔ ایک افسر نے بتایا کہ نریندر سنگھ تومر اور سوم پرکاش نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ حالانکہ، ابھی  تک یہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی۔ مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر، سوم پرکاش اور پیوش گوئل نے مظاہرین کسانوں کے ساتھ بات چیت میں حکومت کی قیادت کی تھی۔


وزیر زراعت سے ملے اتراکھنڈ کے کسان

ایک طرف پنجاب اور ہریانہ کے کسان دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف اتراکھنڈ کے کسان نئے زرعی قانون کی حمایت میں اترآئے ہیں۔ اتوار کو ریاست کے کسانوں نے دہلی میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری اور اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے بھی موجود رہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 07:09 PM IST