بڑی خبر! کسان آندولن کے پیش نظر ہریانہ کے سبھی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں رد
ریاست کے پولیس محکمہ نے اپنے سبھی اہلکاروں کی چھٹیاں رد کردی ہیں ۔ ہریانہ کے ڈی جی پی دفتر کی طرف سے جمعرات کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 22, 2021 12:15 AM IST

ریاست کے پولیس محکمہ نے اپنے سبھی اہلکاروں کی چھٹیاں رد کردی ہیں ۔ ہریانہ کے ڈی جی پی دفتر کی طرف سے جمعرات کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
گزشتہ 58 دنوں سے جاری کسان آندولن اور 26 جنوری کو کسانوں کے ذریعہ ٹریکٹر مارچ نکالے جانے کے اعلان کے درمیان ہریانہ حکومت نے جمعرات کو ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت ریاست کے پولیس محکمہ نے اپنے سبھی اہلکاروں کی چھٹیاں رد کردی ہیں ۔ ہریانہ کے ڈی جی پی دفتر کی طرف سے جمعرات کو یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
ریاستی پولیس محکمہ کے سبھی سربراہوں کو جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں چل رہے کسان آندولن کے پیش نظر یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ مجاز اتھاریٹی کی پیشگی منظوری کے ساتھ ہنگامی حالات کو چھوڑ کر سبھی طرح کی چھٹیاں اگلے حکم تک روکی جاتی ہیں ۔ عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے تین نئے زرعی قوانین کو ڈیڑھ سالوں تک ملتوی کئے جانے کی تجویز کو کسانوں نے جمعرات کی شام کو مسترد کردیا ۔ حکومت سے دسویں دور کی بات چیت میں پیش کی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیلئے سنیکت کسان مورچہ کا جمعرات کو کئی گھنٹوں کا عام اجلاس ہوا ، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ تینوں قوانین کو پوری طرح رد کرنے اور سبھی کسانوں کیلئے سبھی فصلوں پر ایم ایس پی کیلئے ایک قانون بنانے کی بات پر وہ قائم ہیں ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسان آندولن کی اہم مانگیں ہیں اور وہ اس پر قائم ہیں ۔