ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تشدد کو لےکر کسان لیڈروں نے معافی مانگی، کہا- ہم ایسے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں

مشترکہ کسان مورچہ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ آج کے کسان یوم جمہوریہ پریڈ میں زبردست شراکت کے لئے ہم کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن ہم ان ناپسندیدہ اور ناقابل قبول واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں، جو آج سانحہ پیش آیا اور ایسے کاموں میں ملوث ہونے والے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں۔

  • Share this:
تشدد کو لےکر کسان لیڈروں نے معافی مانگی، کہا- ہم ایسے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں
تشدد کو لےکر کسان لیڈروں نے معافی مانگی، کہا- ہم ایسے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں

نئی دہلی: زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف آج کسانوں کے ذریعہ نکالی جارہی ٹریکٹر ریلی (Kisaan Tractor Rally) کے دوران کئی مقامات پر کسانوں کے مشتعل ہونے کی مشترکہ کسان مورچہ نے مذمت کی ہے۔ گزشتہ تقریباً 2 ماہ سے چل رہے کسان آندولن کے تحت ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران آج آئی ٹی او، لال قلعہ، نانگلوئی، سنگھو، ٹکری بارڈر اور دیگر مقامات پر آج کسانوں کے ذریعہ ہنگامہ آرائی مچانے کے بعد کسان مورچہ نے باضابطہ بیان جاری کیا۔


ایسے کاموں میں ملوث افراد سے خود کو الگ کرتے ہیں: مورچہ


مشترکہ کسان مورچہ (Sanyukta kisan Morcha) کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ آج کے کسان یوم جمہوریہ پریڈ میں زبردست شراکت کے لئے ہم کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن ہم ان ناپسندیدہ اور ناقابل قبول واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں، جو آج سانحہ پیش آیا اور ایسے کاموں میں ملوث ہونے والے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں۔


کچھ تنظیموں اور اشخاص نے راستوں کی خلاف ورزی کی: کسان لیڈر

40 کسان تنظیموں کے اس مورچہ نے کہا کہ ہمارے تمام کوششوں کے باوجود، کچھ تنظیموں اور اشخاص نے راستوں (مارگ) کی خلاف ورزی کی اور قابل مذمت اور ناقابل برداشت کاموں میں ملوث رہے۔ شرپسند عناصر نے پُرامن آندولن میں دراندازی کی تھی۔ ہم نے ہمیشہ مانا ہے کہ امن وامان ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور کسی بھی خلاف ورزی سے آندولن کو نقصان پہنچے گا۔

ہم قومی علامات اور وقار کو متاثر کرنے والے کسی بھی چیز میں شامل نہیں: مورچہ

کسان لیڈروں کی طرف سے کہا گیا کہ اب تک 6 ماہ سے زیادہ وقت تک لمبی جدوجہد اور دہلی کی سرحدوں پر 60 دنوں سے زیادہ کی مخالفت بھی اس صورتحال کی وجہ بنی۔ ہم اپنے آپ کو ایسے سبھی عناصر سے الگ کرلیتے ہیں، جنہوں نے ہمارے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم پریڈ کے راستے اور اصول وضوابط پر چلنے کے لئے سبھی سے پختگی کے ساتھ اپیل کرتے ہیں اور کسی بھی پُرتشدد کارروائی یا قومی علامات اور وقار کو متاثر کرنے والی کسی بھی چیز میں ملوث نہیں ہوتے ہیں۔ ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی عمل سے دور رہیں۔

پوری جانکاری لے رہے ہیں: کسان مورچہ

مشترکہ کسان مورچہ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ آج کی بنائی گئی منصوبہ میں کسان پریڈوں سے متعلق سبھی حادثات کی پوری تصویر لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی ایک مکمل تفصیل شیئر کریں گے۔ ہماری اطلاع یہ ہے کہ کچھ افسوسناک خلاف ورزی کے علاوہ، منصوبہ کے مطابق پریڈ پُرامن چل رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 05:11 PM IST