உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت شاہ نے بتایا بی جے پی کا رخ، نتیش کمار کے لئے بی جے پی کے راستے بند، 2025 میں بی جے پی سے ہوگا بہار کا وزیر اعلیٰ

    کشن گنج میں بہار بی جے پی کے ارکاین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ۔

    کشن گنج میں بہار بی جے پی کے ارکاین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ۔

    Bihar News: بی جے پی اراکین اسمبلی-اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد امت شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔ اس دوران صحافیوں نے ان سے یہ جاننا چاہا کہ بہار میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟ اس پر امت شاہ نے کہا کہ فی الحال بی جے پی کی نظر 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kishanganj, India
    • Share this:
      کشن گنج: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دو دنوں کے بہار دورے سے ریاست کی سیاسی گرماہٹ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روز پورنیا میں ایک بڑی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے جہاں بی جے پی لیڈران اور کارکنان کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر کمر کسنے کی اپیل کی۔ وہیں کشن گنج میں عام لیڈران اور کارکنان سے مل کر بات چیت کی اور بہار کے سیاسی زمین کی سچائی جانی۔ یہاں انہوں نے بی جے پی کے لیڈران کو الیکشن جیتنے کا ‘منتر‘ بھی بتایا۔

      بی جے پی اراکین اسمبلی-اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد امت شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔ اس دوران صحافیوں نے ان سے یہ جاننا چاہا کہ بہار میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟ اس پر امت شاہ نے کہا کہ فی الحال بی جے پی کی نظر 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر ہے۔ بہار میں بی جے پی کو کم از کم 32 سیٹیں جیتنے کی امید ہے اور اس مشن کو پورا کرنے کے لئے بی جے پی لگ گئی ہے۔

      امت شاہ نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان لوک سبھا الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو)
      امت شاہ نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان لوک سبھا الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو)


      امت شاہ نے مزید کہا کہ بہار میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا، اس کا اعلان لوک سبھا الیکشن کے بعد ہوگا اور انہیں کی قیادت میں الیکشن لڑا جائے گا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ بہار میں بی جے پی اپنے دم پر مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی۔ اس کے لئے ہمیں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔ ابھی ہماری پوری توجہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر ہے۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لالو پرساد یادو اور نتیش کمار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، نتیش کمار اور لالو پرساد یادو دونوں بہار کو گمراہ کر رہے ہیں۔ نتیش کمار کے وزیر اعظم عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار وزیراعطم کی دوڑ میں کہیں نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار لوک سبھا کا الیکشن بھی کہیں سے نہیں لڑیں گے۔ اگر اپوزیشن کا کوئی امیدوار ہے تو وہ راہل گاندھی ہی ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: