آسام میں ’کسنگ‘ بابا گرفتار، بوسہ لے کر خواتین کا کرتا تھا علاج

آسام کے موریگاوں میں ایک ایسے بابا کو گرفتار کیا گیا ہے جو علاج کے بہانے خواتین کو گلے لگا کر بوسہ لیتا تھا۔

Aug 25, 2018 04:08 PM IST | Updated on: Aug 25, 2018 04:21 PM IST
آسام میں ’کسنگ‘ بابا گرفتار، بوسہ لے کر خواتین کا کرتا تھا علاج

کسنگ بابا کی تصویر

آسام کے موریگاوں میں ایک ایسے بابا کو گرفتار کیا گیا ہے جو علاج کے بہانے خواتین کو گلے لگا کر بوسہ لیتا تھا۔ رام پرکاش چوہان عرف کسنگ بابا کو 22 اگست کو بھورتال گاوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ فرضی بابا اپنے’ چمتکاری کس‘ سے خواتین کی جسمانی اور نفسیاتی پریشانیوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔

اس کا دعویٰ تھا کہ یہ ’ غیرمعمولی قوتیں بھگوان وشنو سے ملتی ہیں اور وہ شادی سے متعلق مدد مانگنے والی کسی بھی خاتون کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ اس بابا نے ایک ماہ پہلے یہ علاج شروع کیا تھا۔ علاج کے بہانے اس نے گاوں کی ایسی خواتین کا استحصال کیا جواندھی عقیدت رکھتی تھیں۔

Loading...

موری گاوں ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ صدیوں سے کالا جادو پر یقین کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں اس بابا کی باتوں پر لوگ یقین کرنے لگے تھے۔ اس کے علاوہ رام پرکاش چوہان کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے کے بارے میں لوگوں کو بتایا کہ اس کے بیٹے میں ایک الگ سی طاقت آگئی ہے۔ فی الحال چوہان کی والدہ سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Loading...