ویجیٹیرین کنڈوم کیا ہے؟ پارٹنرکے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے وقت بغیرخواہش کے حمل کو روکنےاورسیکسوئل ڈسیزسے بچنےکےلئےلوگ کنڈوم کا استعمال کرتے ہیں۔ بازارمیں کئی طرح کے فلیورڈ اورڈاٹیڈ کنڈوم پہلے سے ہی موجود ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی دوکان والے سے کہا ہے کہ بھیا ویجیٹیرین کنڈوم دینا؟ ویجیٹیرین کنڈوم کیا اس سے پہلےآپ نےاس کے بارے میں کبھی سنا بھی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیا ہوتے ہیں ویجیٹیرین کنڈوم...۔
ویب سائٹ بی بی سی کے مطابق، پہلے کے وقت میں کنڈوم بنانے کے لئے بھیڑکی آنت کا استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کے بعد کنڈوم کو بنانے میں جانوروں میں پائے جانے والے پروٹین 'کیسین' کا استعمال ہونے لگا۔ دراصل، کنڈوم کو جس ربڑ سے بنایا جاتا تھا، اسے پتلا کرنے کےلئے جانوروں کے پروٹین کیسین کا استعمال ہوتا ہے، لیکن ویجیٹیرین اورماحولیات عاشق لوگ اس کنڈوم کے استعمال سے بچنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بازارمیں ویجیٹیرین کنڈوم کی مانگ ہے۔
ویجیٹیرین کنڈومفلپ سیفراوروالڈمیرزائلرنے ویجیٹیرین کنڈوم کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی کمپنی کا نام آئنہارن ہے۔ ان کنڈوم کی خاص بات یہ ہے کہ باقی کنڈوم کی طرح انہیں جانوروں کے پروٹین 'کیسین' سے نہیں بنایا گیا ہے۔ فلپ سیفراوروالڈمیرزائلرنے ویجیٹیرین کنڈوم بنانے کے لئے پیڑوں سے ملنے والی قدرتی چکنائی کااستعمال کیا ہے۔ کنڈوم کونرم بنانے کے لئے اسی چکنائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
آئنہارن کمپنی کے ذریعہ بنائے گئے اس ویجیٹیرین کنڈوم کو خریدنے والے صارفین کی عمرتقریباً 20 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ ان میں سے 60 فیصدی خریدارخواتین ہیں۔ ویجیٹیرین کنڈومبنانے کے لئے گزشتہ 30 سالوں میں کمپنی نے ربڑکے پیڑکو بڑی مقدارمیں تھائی لینڈ کے چھوٹے کسانوں کےذریعہ لگوایا ہے۔ ان باغبانوں میں جراثیم کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔