ہوم » نیوز » وطن نامہ

روڈسیفٹی ہفتہ سے متعلق ہر وہ بات جو آپ کیلئے جاننی ضروری ہے ، یہاں پڑھیں

پورے برصغیر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس پہل کا مقصد سڑکوں کومحفوظ بناناہے۔

  • Share this:
روڈسیفٹی ہفتہ سے متعلق ہر وہ بات جو آپ کیلئے جاننی ضروری ہے ، یہاں پڑھیں
علامتی تصویر

روڈ سیفٹی ہفتہ 11جنوری 2020 سے 17 جنوری 2020 تک پورے ہندستان میں منایاجارہاہے ۔ یہ 31 واں روڈسیفٹی ہفتہ ہے ۔ پورے برصغیر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس پہل کا مقصد سڑکوں کومحفوظ بناناہے۔ بیداری پیدا کرنے کے لیے  کئی طریقے اختیار کیے جائیں گے تاکہ ہندستان کی سڑکیں مکمل طورپرحادثہ سے پاک زون کے قریب تر ہوجائیں ۔


 روڈ سیفٹی ہفتہ کی ضرورت کیوں ہے؟


سال 2015 میں ہندستان نے سڑکوں پر ہونے والی اموات اور حادثات کی تعداد نصف تک کم کرنے کاعہد کیاتھا۔برازیلیااعلانیہ پر دستخط کے ذریعہ یہ فیصلہ کیاگیا۔ تاہم پانچ سال گزرنے کے بعد بھی یہ خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا ۔یہ دیکھاگیاہے کہ کار حادثات میں اموات کی تعداد 2016کے 1.5لاکھ کے مقابلہ 2017میں کم ہوکر 1.47لاکھ ہوگئی لیکن 2018میں یہ بڑھ کر 1.49لاکھ ہوگئی ۔ہندستان کی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ شائع کی گئی یہ آخری رپورٹ تھی ۔


اس طرح سے روڈسیفٹی ہفتہ کے دوران  بیداری پیداکرنے کی غرض سے مختلف سرگرمیاں انجام پائیں گی ۔

روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران کیاہوتاہے ؟

ہندستان میں روڈسیفٹی ہفتہ کے دوران، سڑکوں پر تحفظ کےلیے  کام کرنے والی پولیس فورسز اور دیگر محکمے موٹر وہیکل ایکٹ ،1988اور موٹر وہیکل (ترمیمی )بل 2019کے بارے میں بیداری مہم چلائیں گے ۔کئی ورکشاپ ،سیمینار اور میٹنگیں منعقد کی جائیں گی جن میں لوگوں کو حکومت کے ذریعہ بنائے گئے اصولوں اور ضابطوں کے بارے میں بتایاجائے گا۔اس میں نہ صرف احتیاطی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائیگی بلکہ بینرز،پمفلٹ اور ہینڈ آؤٹ کے ذریعہ عوام کو باخبربھی بنایاجائےگا۔کئی مقامات پر بورڈ لگائے جائیں گے جن پر ایمرجنسی فون نمبرتحریر ہوں گے ۔

موٹر وہیکل (ترمیمی ) بل 2019کیاہے ؟

اصل موٹر وہیکل ایکٹ 1988میں وضع کیاگیاتھا جبکہ ترمیمی بل 2019میں لایاگیا۔ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کے وزرا کے گروپ کی متعددسفارشات کی بنیادپر ،کئی اہمم نکات کا احاطہ کیاگیا۔اس کے تحت ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر زیادہ جرمانہ کا التزام ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی میعاد ایک ماہ سے بڑھاکر ایک سال کی گئی اور سڑک حادثہ کےشکار فرد کو ایمرجنسی طبی مددفراہم کرناشامل ہے ۔مزیدبرآں ڈرائیور کو اپنے لائسنس کی تجدید کےلیے اہلیت ثابت کرنی ہوگی ۔اس کے علاوہ حادثے میں موت  یا شدید طورپر زخمی ہونے  کی صورت میں کم سے کم معاوضہ کی رقم میں اضافہ کیاجائے گا۔

روڈسیفٹی کے عام ضوابط کیاہیں ، جنھیں ہرکسی کو جاننا اور عمل کرنا ضروری ہے  ؟

ہرشہری ہندستان کی روڈسیفٹی پر تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع  نہیں گنواتا، پھر بھی آپ زمینی سطح پر بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔ٹریفک کے ایسے بہت سے بنیادی  ضابطے ہیں جوہمیشہ آپ کو یادرہنے چاہئیں ۔ٹریفک لائٹس پر عمل کریں ،روڈسائن کے تئیں ہمیشہ محتاط رہیں ۔ڈرائیونگ کے دوران اپنی لین میں چلیں ،ضرورت پڑنے پر  انڈیکیٹر کااستعمال کریں،لائسنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ڈرائیونگ نہ کریں ۔’ایل‘ اور ’ گاڑی میں بچے ہیں‘ جیسی علامات لوگوں کو چوکنا کرسکتی ہیں کہ وہ آپ کے نزدیک مزید محتاط انداز میں گاڑی چلائیں ۔آخر میں یہ بات بھی  کم اہمیت کی حامل  نہیں ہے کہ برائے مہربانی اپنی گاڑیاں صرف پارکنگ کی جگہ ہی کھڑی کریں ۔

کاعہد کریں اور ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلائیں #RoadToSafety کےموقع پر #RoadSafetyWeek ان باتوں کوذہن میں رکھتے ہوئے آئیے ا س
#DriveResponsibly
First published: Jan 17, 2020 08:25 PM IST