ہوم » نیوز » وطن نامہ

لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج سے ایک دن پہلے وزارت مالیات نے شروع کی مکمل بجٹ کی تیاری

  • Share this:
لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج سے ایک دن پہلے وزارت مالیات نے شروع کی مکمل بجٹ کی تیاری

لوک سبھا انتخابات 2019 کیلئے ملک بھر میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی سے ٹھیک  ایک دن پہلے یعنی 22 مئی کو وزارت مالیات نے مالی سال 2019۔20 کیلئے مکمل بجٹ کی تیاری شروع کر دی ۔ مرکز کی مودی حکومت نے 1 فروری 2019 کو روایت کے مطابق عبوری بجٹ پیش کیاتھا۔ حالانکی بجٹ پیش کرنے سے پہلے حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ مکمل بجٹ جیسا ہی ہوگا۔


وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی غیر موجودگی میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے پاس وزارت خزانہ کا چارج تھا۔ لہذا، فروری میں گوئل نے ہی عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔ امیدی کی جارہی ہے نئی حکومت بننے کے بعد جولائی 2019 میں مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا

First published: May 23, 2019 08:47 AM IST