مشن چندریان 2 کو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں لائیو ، اس طرح کرسکتے ہیں اپنا رجسٹریشن ، جانیں ملیں گی کیا کیا سہولیات

ہندوستان کے مشن چندریان 2 کی لانچنگ کو دیکھنے کیلئے لوگوں میں کافی جوش ہے ۔ اس کو لائیو دیکھنے کیلئے اب تک 7134 لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کرا لیا ہے ۔

Jul 14, 2019 05:14 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 05:14 PM IST
مشن چندریان 2 کو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں لائیو ، اس طرح کرسکتے ہیں اپنا رجسٹریشن ، جانیں ملیں گی کیا کیا سہولیات

مشن چندریان 2 کو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں لائیو ، اس طرح کرسکتے ہیں اپنا رجسٹریشن ، جانیں ملیں گی کیا کیا سہولیات

ہندوستان کے مشن چندریان 2 کی لانچنگ کو دیکھنے کیلئے لوگوں میں کافی جوش ہے ۔ اس کو لائیو دیکھنے کیلئے اب تک 7134 لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کرا لیا ہے ۔ اسرو کے طاقتور راکیٹ باہوبلی پر ہو کر چندریان 2 اپنے مشن پر 15 جولائی کو روانہ ہوگا ۔ اس کو دیکھنے کیلئے لوگ آن لائن رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔

اسرو نے گزشتہ دنوں میں لوگوں کیلئے راکیٹ لانچنگ عمل کو لائیو دیکھنے کی شروعات کی ہے ۔ سبھی خاص طور سے بنائی گئی گیلری میں بیٹھ کر لانچ دیکھ سکتے ہیں ۔ گیلری میں فی الحال 10 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے ۔ اسروکا رفتہ رفتہ ناظرین کی تعداد میں اضافے کا ارادہ ہے ۔

Loading...

یہ لانچنگ دیکھنے کیلئے الگ الگ جگہ کے لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ جی ایس ایل وی مارک 3 ، 15 جولائی کی صبح 2.51 بجے شری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے اڑان بھڑے گا ۔

رجسٹریشن کرانے کیلئے آپ کو

https://liveregister.isro.gov.in/LRC/

پر جانا ہوگا ۔

اسرو نے آندھر پردیش حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ سے لوگوں کیلئے سلورو پیٹا اور راکیٹ بندرگاہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کیلئے کہا ہے ۔ افسران کے مطابق وہاں پر اسنیکس اور دیگر چیزیں خریدنے کیلئے دکانیں بھی ہوں گی ۔ لانچ کے عمل کو دیکھنے کیلئے ایک بڑی اسکرین بھی موجود ہوگی ۔

Loading...