ہوم » نیوز » وطن نامہ

آنر 9 ایکس اور سیمسنگ ایم 30 ایس میں سے کون سا اسمارٹ فون ہے بہترین انتخاب

دونوں اسمارٹ فون لوگوں کےلیے بہترین اور کفایتی ثابت ہورہے ہیں ،مناسب قیمت میں بہترین فیچرزدیکرآنر9ایکس ابھی سے لوگوں کی پسندبننے لگا ہے ۔لیکن ہرکسی کی زبان پرایک ہی سوال ہے کہ آنر9ایکس بہتر ہے یا پھر سیمسنگ ایم30 ایس ؟

  • Share this:
آنر 9 ایکس اور سیمسنگ ایم 30 ایس میں سے کون سا اسمارٹ فون ہے بہترین انتخاب
آنر 9 ایکس اور سیمسنگ ایم 30 میں سے کون سا اسمارٹ فون ہے بہترین انتخاب

ہرکوئی اس نئے سال اور نئی دہائی  کا آغاز ایک نئےاور بہترین فون سے  کررہاہے ۔پچھلی دہائی میں ہم سب نے دیکھا کہ کس طرح  تکنیکی ترقی میں سبھی برانڈنے اپنا تعاون دیااور اسی دہائی میں آنر نے ٹیک چک برانڈکی شکل میں مارکیٹ میں ایک بڑا  نام بنایا۔اس نئی دہائی  میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں مسابقت اور بھی زیادہ بڑھنےوالی ہے ، جس کا مطلب یوزرس کوآنے والے وقت میں اور بھی نئے فیچرزدیکھنےکوملیں گے ۔مسابقت کی بات کریں تو اسمارٹ فون بازار میں بجٹ فون سیگمنٹ میں حال ہی میں لانچ ہواآنر9 ایکس ،سیمسنگ ایم 30 ایس کوزبردست ٹکردے رہاہے،یہ دونوں اسمارٹ فون لوگوں کےلیے بہترین اور کفایتی ثابت ہورہے ہیں ،مناسب قیمت میں  بہترین فیچرزدیکرآنر9ایکس ابھی سے لوگوں کی پسندبننے لگا ہے ۔لیکن ہرکسی کی  زبان پرایک ہی سوال ہے  کہ آنر9 ایکس بہتر ہے  یا پھر سیمسنگ ایم30 ایس ؟


ڈیزائن اور ڈسپلے


آنر9ایکس3ڈی کروپیٹرن کے ساتھ آتاہے اور اسکی چمکدارفنشنگ کی وجہ  سے یہ فون کافی پریمیم نظرآتاہے۔اس کے علاوہ فون کے بیک پینل کے ڈیزائن میں آپکوایکس کی شکل کا ڈیزائن بھی نظر آئے گا جو اس ماڈل کودوسروں سے الگ بناتاہے ۔دوسری طرف ، سیمسنگ ایم 30 ایس کاڈیزائن کافی حد تک سیمسنگ گیلیکسی ایم 10 اور ایم 20جیساہی ہے ۔آنر 9ایکس 6.59انچ کے سائز کے ساتھ  ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ آتاہے، جبکہ اس کے مقابلہ سیمسنگ ایم 30 ایس 6.4 انچ یوڈراپ کےساتھ ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈڈسپلے کے ساتھ آپ کوملے گا۔اس کے علاوہ آنر9ایکس 91فیصدکااسکرین تناسب دیتاہےجبکہ سیمسنگ ایم 30 ایس میں آپ کو 91.4 فیصداسکرین تناسب ملتاہے۔دونوں ہی فون میں ٹائپ سی چارجنگ کے ساتھ فنگر پرنٹ ان لاک فیچر بھی دیاگیاہے۔آسان لفظوں میں کہیں توڈیزائن اور ڈسپلے  کے مقابلہ میں آنر 9ایکس نے بازی ماری ہے ۔


 کیمرہ

آج کے سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بھی فون خریدنےسے پہلے  اس کاکیمرہ دیکھا جاتاہے ۔آنر 9ایکس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آتاہے جس میں 48ایم پی کامین کیمرہ، 120ڈگری ویودینے والا 8ایم پی  کاسپر وائڈ اینگل لینس اور 2ایم پی کا ڈیپتھ کیمرہ ہے ۔فرنٹ کیمرہ کی بات کریں تو اس میں16ایم پی پاپ ۔اپ سیلفی کیمرہ ہے جو سافٹ لائٹ،بٹر فلائی لائٹ ،اسکیٹرڈلائٹ جیسے 8الگ الگ  موڈس سپورٹ کرتاہے اس قیمت کی رینج میں صرف آنر 9ایکس میں آپ کو پاپ۔اپ کیمرہ ملے گا۔اس کے علاوہ یہ پاپ۔اپ کیمرہ انٹلی جنٹ فال ڈیٹکشن   ،ڈاؤن وارڈ پریشرپروٹکشن  اور ڈسٹ اینڈ اسپیشل پروٹکشن جیسے فیچر کے ساتھ آتاہے ۔وہیں سیمسنگ ایم 30، 48ایم پی پلس 8ایم پی پلس 5ایم پی کےٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آتاہے  جس کی مددسے آپ بہترین ڈیٹیل والے فوٹو تو لے سکتے ہیں لیکن اس میں پاپ۔اپ سیلفی والا فیچر نہیں ملے گا،بلکہ اس میں  16ایم پی ڈریوڈراپ  فرنٹ کیمرہ ہے ۔کیمرےکے معاملہ میں  آنر 9ایکس اپنے پاپ ۔اپ فیچر کی وجہ سے سیمسنگ ایم 30 ایس کو پیچھے چھوڑ دیتاہے ۔

 کارکردگی

دونوں ہی اسمارٹ فون اینڈرائڈ9.0او ایس کے ساتھ آتے ہیں ۔آنر 9ایکس بہترین کیرن 710ایف کور پروسیسرپر چلتاہے جو فون فنکشنگ کو کافی سہل بناتاہے ۔وہیں دوسری طرف سیمسنگ ایم 30 ایس ایگزینوس9611پروسیسر سے لیس ہے ۔کیرن 710ایف آکٹاکورپروسیسرکی وجہ سے آنر 9ایکس میں سیمسنگ ایم 30 ایس کے مقابلہ ملٹی ٹاسکنگ کافی تیز ہے اور اس فون میں آپ ہائی گرافکس گیمز بغیر کسی رکاوٹ کے کھیل سکتے ہیں ۔ان دونوں ماڈل میں 4اور 6جی بی ریم کے ساتھ  128جی بی انٹرنل اسٹوریج ویرینٹ دستیاب ہے۔ دونوں ہی فون کی بیٹری لائف بھی کافی اچھی ہے ۔فاسٹ چارجنگ کےفیچر کی وجہ سے کافی کم وقت میں آپ اپنا فون  فل چارج کرکے  کافی دیرتک استعمال کرسکتے ہیں ۔لیکن اپنی کارکردگی کے لیے معروف کیرن 710ایف پروسیسر کی وجہ سے آنر 9ایکس پرفارمنس کے معاملہ میں بھی سیمسنگ ایم 30 ایس کوپیچھے چھوڑدیتاہے ۔

 قیمت

اوپردی گئی معلومات کے بعد یہ بات تو طے ہے کہ آنر 9ایکس فیچر کے معاملہ میں سیمسنگ ایم 30 ایس سےبہتر ہے ۔تو چلو ان دونوں کی قیمت پر بھی نظر ڈالتے ہیں ۔آنر 9ایکس کے 4جی بی اور 128جی بی ویرینٹ کی قیمت 13999روپئےہے  لیکن 19جنوری سے 22جنوری تک جاری رہنے والی آفر کے پہلے دن یعنی 19جنوری کے دن یہ فون 1000روپئے کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ  12999روپئےمیں دستیاب ہوگا۔اس کے ساتھ ہی  19جنوری سے 22جنوری کےدوران آئی سی آئی سی  آئی  بینک کے کریڈٹ کار ڈاور کوٹک بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈکےذریعہ اس  ماڈل کی خریدپر 10فیصد کااسٹینٹ ڈسکاؤنٹ بھی دیاجارہاہے ۔ساتھ ہی ،آفر کے دوران خریداری کرنے پرآپ کو 2200روپئے  کاجیو ریچارج واوچر بھی ملے گا جسے  آپ 50روپئے  فی ریچارج کےطورپر 44ریچارج تک استعمال کرسکتے ہیں ،وہیں6جی بی پلس 128جی بی اسٹوریج  ویرینٹ کی قیمت 15299روپئے  ہے ۔دوسری طرف سیمسنگ ایم 30 ایس کے 4جی بی اور 64جی بی ویرینٹ کی قیمت 13999ہےجبکہ 6جی بی پلس 128جی بی ویرینٹ 16999کی قیمت میں دستیاب ہے ۔قیمت کے معاملہ میں دیکھاجائےتودونوں ہی فون کی قیمت یکساں ہے ،لیکن آنر 9ایکس اسی قیمت پر بہتر فیچر کے ساتھ ملتاہے۔

 تجویز

دونوں فون کی قیمت کے ساتھ ان کے فیچر ز کا موازنہ کریں تو آنر 9ایکس  کم قیمت میں بہترفیچرز دیتاہے  اور تو اور اس  پرائس رینج میں پاپ۔اپ کیمرہ دینے وا لا یہ واحدبرانڈ ہے  اور آفر کی وجہ سے یہ اور بھی کم قیمت  میں مل رہاہے ۔پروسیسر کا موازنہ کریں  تب بھی آنر کا کیرن 710سیمسنگ ایم 30 ایس کے  ایگزینوس 9611 سے تیز اور بہتر ماناجاتاہے ۔اس کے علاوہ آنر 9 ایکس کافی دیر تک چلنے والی بیٹری سے لیس ہے ۔تو ان  سبھی فیچرز کو ذہن میں رکھ کر واضح طورپر یہ کہاجاسکتاہے  کہ اس  مقابلہ میں آنر 9 ایکس ایک بہترین انتخاب ہے۔اتنی  کفایتی قیمت میں کوئی پاپ ۔اپ کیمرے  والا فون اپنے  ہاتھ میں ضرور رکھنا چاہے گا اور اسی وجہ سے ان دونوں ماڈل میں آنر 9 ایکس کو فوقیت حاصل ہے ۔

This is a partnered post
First published: Jan 20, 2020 08:39 PM IST