اگر جسمانی تعلقات بنانے کے بعد زیادہ دیر تک تھکاوٹ کا ہوتا ہے احساس تو ضرور کریں یہ کام
جسمانی تعلقات بنانے کے بعد کئی لوگ کافی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور وہ سوجانا چاہتے ہیں ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 26, 2020 03:49 PM IST

اگر جسمانی تعلقات بنانے کے بعد زیادہ دیر تک تھکاوٹ کا ہوتا ہے احساس تو ضرور کریں یہ کام
سوال نمبر 8 : جسمانی تعلقات بنانے کے بعد میں غیرفعال اور تھکا ہوا کیوں محسوس کرتا ہوں؟ کئی مرتبہ اخراج کے بعد میں ٹھیک سے سوچ بھی نہیں سکتا
جسمانی تعلقات بنانے کے بعد کئی لوگ کافی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور وہ سوجانا چاہتے ہیں ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ، مگر اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ آرگیزم کے بعد کئی طرح کے ہارمون کے جسم میں نکلنے کا جسم ایسے ہی جواب دیتا ہے ۔
آرگیزم کے کچھ اہم کیمیکلز میں شامل ہے سیروٹونن ( یہ نیند لاتا ہے) ، ویسوپریسن ( نیند کی کوالیٹی کو بڑھاتا ہے) اور آکسیٹوسن ( آرام دینے والا ہارمون) ۔ یہی وجہ ہے کہ آرگیزم کے بعد آدمی کو نیند آنے لگتی ہے ۔ فرینچ زبان میں آرگیزم کو ایک 'چھوٹی موت' کہا جاتا ہے ، جس کا مطالب یہ ہے کہ آگیزم کے بعد دماغ کے خالی ہوجانے کا احساس ہوتا ہے ۔

آرگیزم کے بعد کئی طرح کے ہارمون کے جسم میں نکلنے کا جسم ایسے ہی جواب دیتا ہے ۔ علامتی تصویر ۔
آگیزم کے بعد تھکاوٹ اور خالی پن کا یہ تجربہ صرف کچھ منٹوں تک ہی رہتاہے ، مگر اگر آپ صحیح سے لمبے وقت تک سوچ نہیں پاتے ہیں یا کام نہیں کرپاتے ہیں تو براہ کرم کسی میڈیکل ڈاکٹر سے صلاح و مشورہ کریں ۔