کولکاتا: ایک اور ماڈل (Model) کی کولکاتا (Kolkata) میں مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ 18 سال کی ماڈل سرسوتی کی لاش ان کے ہی گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی۔ یہ گزشتہ 2 ہفتوں میں چوتھا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ماڈل منجوشا نیوگی، بدیشا ڈے مجومدار اور پلّبی ڈے کی موت بھی مشتبہ حالات میں ہوگئی تھی۔ انہیں خودکشی اور قتل کے درمیان مانتے ہوئے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی ہے اور جانچ رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ سرسوتی میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں۔ وہ قصبہ علاقے کے بیدیا ڈانگا میں رہتی تھیں۔ سرسوتی چھوٹی فرم اور انٹرپرائزز کے لئے ماڈلنگ کرتی تھیں اور کچھ پروجیکٹ کے لئے انہیں کام ملا تھا۔ سرسوتی نے اپنے کمرے میں ہفتہ کی رات کو دوپٹے کی مدد سے پھندا بناکر خود کشی کرلی تھی۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی نکات کو لے کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
پہلی نظر میں تو یہ معاملہ خودکشی کا ہی لگتا ہے۔ سرسوتی کی دادی نے اسے سب سے پہلے لٹکا پایا تھا اور انہوں نے سبزی کاٹنے والے چاقو کی مدد سے پھندا کاٹ کر اسے نیچے اتارا تھا اور انہوں نے سبزی کاٹنے والے چاقو کی مدد سے پھندا لگاکر اسے نیچے اتارا تھا اور پاس کے اسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ اس اسپتال سے پولیس کو اطلاع ملی تھی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ سرسوتی کے والد بہت پہلے ہی فیملی کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ سرسوتی کی پرورش اس کی ماں اور چچی نے کیا۔ ان دونوں کے کام پر جانے کے بعد سرسوتی نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس افسر نے کہا کہ ہماری جانچ کا ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ کیا سرسوتی کا تعلق منجوشا نیوگی، بدیشا ڈے اور پلّبی سے تو نہیں تھا۔ پولیس ان سبھی ماڈلس کے قتل اور خودکشی کے معاملے میں صرف محتاط بات کر رہی ہے۔ اس معاملے کی وجہ کیا ہے اور کون اہم قصور وار ہے۔
پولیس نے سرسوتی کا موبائل ضبط کرلیا ہے اور وہ سوشل میڈیا کو چیک کریں گے۔ اس سے پہلے ماڈل منجوشا (26) گزشتہ ہفتے اپنے کمرے میں پھانسی پر لٹکی ملی تھیں۔ منجوشا کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی اپنی خاص دوست بدیشا ڈے مجومدار کی مشتبہ خودکشی سے بے حد پریشان اور مایوس تھی۔ اس سے قبل پلّبی ڈے 15 مئی کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔