ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ کتاب میلہ کا 29 جنوری کو ہوگا افتتاح ، آرگنائزرس کو لاکھوں کی خریداری کی امید

سی اے اے اور آین ار سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ کولکاتہ میں بھی اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی خود اس کے خلاف میدان میں ہیں ۔ تاہم عالمی شہرت یافتہ کتاب میلے میں اس طرح کے احتجاج و احتجاجی نعروں کو قبول نہیں کیا جاٸے گا ۔

  • Share this:
کولکاتہ کتاب میلہ کا 29 جنوری کو ہوگا افتتاح ، آرگنائزرس کو لاکھوں کی خریداری کی امید
کولکاتہ کتاب میلہ کا 29 جنوری کو ہوگا افتتاح ، آرگنائزرس کو لاکھوں کی خریداری کی امید

سی اے اے اور آین ار سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ کولکاتہ میں بھی اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی خود اس کے خلاف میدان میں ہیں ۔ تاہم عالمی شہرت یافتہ کتاب میلے میں اس طرح کے احتجاج و احتجاجی نعروں کو قبول نہیں کیا جاٸے گا ۔ کتاب میلہ آرگناٸزر پبلیشرس اینڈ بک سیلرس گلڈ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرس میں گلڈ کے صدر تردیب چٹرجی نے یہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے ریاستی چیف سیکریٹری سے اس تعلق سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ۔ عالمی شہرت یافتہ کولکاتہ کتاب میلے کا افتیتاح آئندہ 29 جنوری کو وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس مرتبہ کتاب میلے کا تھیم روس ہوگا ۔


کتاب میلے میں ملک سمیت دنیا بھر کے پبلیشرس شرکت کریں گے ۔ یہاں بنگلہ ، ہندی ، انگریزی ، اردو سمیت تلگو ، ملیالم ، مراٹھی ، رشین ، اسپینیش اور دیگر زبانوں کی کتابیں بھی دستیاب ہوں گی ۔ کتاب میلے میں کتابوں کی خریداری کے لٸے طلبہ میں ٹوکن بھی تقسیم کٸے جایٸں گے ۔ کتاب میلے میں کٸی ثقافتی پروگرام بھی منعقد کٸے جایٸں گے ۔


کتاب میلے میں چھ سے اٹھ فروری تک کولکاتہ لیٹریچر فسٹیول کا بھی انعقاد کیا جاٸے گا  ۔ کتاب میلہ انعقاد کرنے والی پبلیشرس اینڈ بک سیلرس گلڈ  کے صدر تردیب کمار چٹر جی نے کہا کہ کتاب میلہ کولکاتہ میں تہوار کی طرح منایا جاتا ہے ۔ شہر سے دور رہنے والے لوگ صرف کتاب میلہ کے لٸے شہر کا رخ کرتے ہیں ۔ انہوں کتاب میلے میں لاکھوں کی کتابوں کی خریداری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کتاب میلے کی سیکوریٹی کیلئے حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کی توقع ظاہر کی۔

First published: Jan 22, 2020 09:10 PM IST