بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے پاس چلی اندھا دھند گولیاں، پولیس اہلکار نے خاتون کے قتل کے بعد کی خودکشی
Bangladesh High Commission:فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک موٹر سائیکل ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کولکاتہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
Bangladesh High Commission:فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک موٹر سائیکل ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کولکاتہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
کولکاتہ۔ جمعہ کو پارک سرکس کے علاقے میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن (Bangladesh High Commission) کے قریب اندھا دھند فائرنگ ہوئی۔ یہاں ایک پولیس اہلکار نے خاتون کے قتل کے بعد خودکشی کر لی۔ اس واقعے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک موٹر سائیکل ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کولکاتہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس اہلکار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے جمعہ کو ہی ڈیوٹی جوائن کی تھی۔
موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 10-15 راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں جس کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ یہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی اور اس موٹر سائیکل ڈرائیور کو بھی گولی مار دی گئی ہے۔
خاتون کے بارے میں مزید معلومات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ ساتھ ہی زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس لوگوں سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے، اس لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کی دکانیں بھی بند کر دی گئیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔