ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتا: بے روزگاری نے ایک نوجوان کو بنایا چور، ایک غلطی پڑی مہنگی، اس طرح پہنچا جیل

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے سراغ لگانے کی کوشش کی کیمرے میں بیگ کے ساتھ ایک شخص نظر بھی ایا لیکن چہرے پر ماسک ہونے کی وجہ سے پولیس چور کی شناخت کرنے میں ناکام رہی۔

  • Share this:
کولکاتا: بے روزگاری نے ایک نوجوان کو بنایا چور، ایک غلطی پڑی مہنگی، اس طرح پہنچا جیل
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے سراغ لگانے کی کوشش کی کیمرے میں بیگ کے ساتھ ایک شخص نظر بھی ایا لیکن چہرے پر ماسک ہونے کی وجہ سے پولیس چور کی شناخت کرنے میں ناکام رہی۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لوگ ماسک کا استمال بھی کررہے ہیں لیکن اسی ماسک کا سہارا لیکر غیر انسانی، غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں ماسک لگا کر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم حالیہ ایک  واقعے میں چور کا اپنے چہرے سے ماسک ہٹانا پولیس کا کام آسان کرگیا۔ کولکاتا کے واٹ گنج تھانہ کی پولیس نے شاپنگ مال سے ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کا معاملہ پولیس نے کیا حل کرلیا ہے۔

مشرقی وسطی میں ملازمت کرنے والے کولکاتا کے جنید حال میں شہر واپس لوٹے ہیں۔ جنید اپنی اہلیہ کے ساتھ اقبال پور شاپنگ مال  گئے تھے شاپنگ کے دوران انکا بیگ غائب ہوگیا ۔بیگ میں 99 ہزار روپے،600 یورو، اور دس امریکی ڈالر موجود تھے۔ اس واقعہ کی جنید نے واٹ گنج تھانے میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے سراغ لگانے کی کوشش کی کیمرے میں بیگ کے ساتھ ایک شخص نظر بھی ایا لیکن چہرے پر ماسک ہونے کی وجہ سے پولیس چور کی شناخت کرنے میں ناکام رہی۔


بار بار کیمرہ سے دیکھنے کی کوشش میں ایک جگہ چور نے ناک کھجانے کے لئے ماسک چہرے سے ہٹایا جو پولیس کا کام آسان کرگیا۔ پولیس نے شہر کے مہیش تلہ سے رتن بھٹاچاریہ عرف باپی کو گرفتار کرلیا اور رقم سے بھرا بیگ جنید کے حوالے کیا  ۔باپی کے مطابق اسکی بیوی بیمار ہے اور وہ بیروزگار جسکی وجہ سے وہ چوری کرنے پر مجبور ہے۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 02, 2021 10:08 PM IST