ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چین کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی ، کولکاتہ میں چین کے سامان نہ بیچنے کا دکانداروں نے کیا فیصلہ

تاجروں کے مطابق وہ چین کے سامانوں کو نہیں فروخت کریں گے ۔ کاروباریوں نے حکومت سے بھی اس معاملہ میں آگےآنے کی اپیل کی ہے ۔

  • Share this:
چین کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی ، کولکاتہ میں چین کے سامان نہ بیچنے کا دکانداروں نے کیا فیصلہ
چین کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی ، کولکاتہ میں چین کے سامان نہ بیچنے کا دکانداروں نے کیا فیصلہ

ہند ۔ چین سرحد لداخ میں ہندوستانی و چینی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی جوانوں کی شہادت پر پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے ۔ لوگ چین کے خلاف زبردست غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں ۔ شہید جوانوں میں دو کا تعلق بنگال سے بھی ہے ۔ ممتاحکومت نے شہید جوانوں کے گھر والوں کو مالی امداد کے ساتھ سرکاری نوکری دٸے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں عوام میں زبردست غم و غصہ دیکھا جارہا ہے ۔ تجارتی سطح پر بھی چین کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔


کولکاتہ میں بھی چین کے سامانوں کے سب سے بڑے بازار چاندنی مارکیٹ میں لوگوں نے چینی سامانوں کے بایٸکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ چاندنی مارکیٹ میں الیکٹرانک و دیگر سامانوں کی خریداری ہوتی ہے ۔ یہ کولکاتہ کا سب سے بڑا بازار ہے ، جہاں چین سے آٸے سامانوں کی فروخت ہوتی ہے ۔


تجارتی سطح پر بھی چین کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔


چونکہ چین سے آنے والے سامانوں کی قیمت سستی ہوتی ہے ، اس لٸے یہاں خریداروں کی بھیڑ دیکھی جاتی ہے ، لیکن سرحدی تنازع میں ہندوستانی افواج کی شہادت نے ملک کے ہر شہری کو اشکبار کردیا ہے ۔ یہی وجہ ہے عام لوگ جہاں سیاسی اقدامات پر نظر رکھے ہوٸے وہیں اپنے طور پر بھی چینی سامانوں کا بایٸکاٹ کر کے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

 

تاجروں کے مطابق وہ چین کے سامانوں کو نہیں فروخت کریں گے ۔ کاروباریوں نے حکومت سے بھی اس معاملہ میں آگےآنے کی اپیل کی ہے ۔ کاروباری روپیش اگروال نے چین کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے جوانوں کو شہید کیا گیا ، ہم چین کے سامان کو فروخت کر کے اسے مضبوط نہیں بنا سکتے ۔ ہمیں چین کو سبق سکھانا ہے ، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا حکومت ان سامانوں کو اپنے ملک میں تیار کرے گی ۔ کیا یہاں انڈسٹریز کھولی جایٸں گی ۔
First published: Jun 22, 2020 11:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading