اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پیار پر شرمناک حملہ! عاشق جوڑے کے کپڑے اتار کر گاوں میں گھمایا، مار پیٹ کرکے تار تار کی عزت

    ایک عاشق جوڑے سے بربریت کی گئی ہے۔ گاوں کے سرپنچ اور دیگر کچھ افراد نے مل کر جوڑے کے کپڑے اتروائے اور ان کے ہاتھ باندھ کر پورا گاوں گھمایا۔ اتنا ہی نہیں ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔ معاملہ چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں ضلع کا ہے۔ پولیس نے معاملے میں از خود نوٹس لیتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتارکیا ہے۔ 

    • Share this:
      کونڈا گاوں: چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں ضلع میں عاشق جوڑے کے ساتھ بربریت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے فرسا گاوں بلاک کے برکائی میں ایک شادی شدہ نوجوان کو دوسری لڑکی سے پیار کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اس حادثہ میں سب سے زیادہ اداسی اس وقت لڑکی کو جھیلنی پڑی جو ایک شادی شدہ نوجوان سے پیار کرکے بیٹھی۔ لڑکی کو پورے گاوں کے سامنے اپنی عزت بچانے کے لئے منتیں کرنی پڑیں، لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی۔ بھرے گاوں میں اس کی عزت تار تار کردی گئی۔ اب پورے معاملے کو لے کر سماج میں ناراضگی ہے۔

      تمام قبائلی معاشرہ کے کونڈا گاوں ضلع ترجمان ویریندر نیتام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ نے پورے سماج کو شرمسار کیا ہے۔ آدیواسی سماج 2 شادیوں کی اجازت دیتا ہے، لیکن اس کے باوجود گاوں کے سرپنچ اور دیگر کچھ لوگوں کے ذریعہ عاشق جوڑے پر بربریت کی گئی۔ دراصل ایک شادی شدہ نوجوان اور اس کی معشوقہ کو گزشتہ 11 جون کو برکئی گاوں میں ننگا کرکے گھمایا گیا۔ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیو گزشتہ 13 جون کو وائرل ہوا۔ اس کے بعد گاوں میں ناراضگی کا ماحول ہے۔

      پولیس نے لیا از خود نوٹس

      کونڈا گاوں ایس پی دیوانگ پٹیل نے بتایا کہ حادثہ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے معاملے میں از خود نوٹس لیا۔ گزشتہ 13 جون کو گاوں کے سرپنچ سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملہ سامنے آتے ہی معاملہ گرمانے لگی اور اپوزیشن بی جے پی حکومت کو گھیرنے لگی۔

      بی جے پی کے ریاستی صدر لتا اسینڈی نے کہا کہ لوگوں میں قانون کا خوف ختم ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسے حادثات سامنے آرہے ہیں۔ پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق، معاملے میں نوجوان کی بیوی، گاوں کے سرپنچ سمیت کل 4 ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد آگے کی قانونی کارروائی کی گئی۔ حادثہ کے بعد سے گاوں میں میٹنگوں کا دور جاری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: