உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان: کوٹہ میں بڑا حادثہ، چنبل ندی میں گری کار، 9 افراد ہلاک

     راجستھان کے کوٹہ میں آج بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں ایک کار چنبل ندی میں گرگئی۔ حادثے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دیگر لاشوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ حادثہ صبح 6 بجے کا بتایا جا رہا ہے، لیکن اس کی جانکاری تقریباً 2-3 گھنٹے کے بعد پولیس انتظامیہ کو ملی۔

    • Share this:
      کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ میں آج بڑا حادثہ (Big Accident) پیش آیا۔ یہاں ایک کار چنبل ندی (Chambal River) میں گرگئی۔ حادثے میں اب تک 9 افراد ہلاک (Death) ہوچکے ہیں۔ دیگر لاشوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ حادثہ صبح 6 بجے کا بتایا جا رہا ہے، لیکن اس کی جانکاری تقریباً 2-3 گھنٹے کے بعد پولیس انتظامیہ کو ملی۔ اس پر پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن (Rescue Operation) شروع کیا۔ سبھی لاشوں کو ایم بی ایس کی مورچیری میں رکھوایا گیا ہے۔ حادثہ کوٹہ شہر میں ہی نیا پورہ پولیس پر اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ بارات کی یہ کار مدھیہ پردیش کے اجین جا رہی بتائی جا رہی ہے۔ حادثے پر لوک سبھا صدر اوم برلا اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گہرا افسوس ظاہر کیا جا رہا ہے۔

      بارات سوائی مادھو پور کے چوتھے کے برواڑہ سے اجین جارہی تھی۔ شادی آج دوپہر تین بجے ہونی تھی، لیکن بارات روانہ ہونے کے بعد کورٹ میں نیا پورہ پلیا پر یہ کار بے قابو ہوکر چنبل ندی میں گرگئی۔ رات کو یا پھر صبح یہ کار چنبل ندی میں کب گری، اس کا ابھی تک کچھ پتہ نہین چل پایا ہے۔ صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ندی میں کار گرے ہونے کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور ریکسیو آپریشن شروع کیا، لیکن اب تک کار میں سوار سبھی لوگوں کی موت ہوچکی تھی۔

      کار میں دولہے اویناش والمیکی سمیت 9 لوگ سوار تھے

      اس کے بعد کار میں ایک کے بعد ایک لاش نکالی جانے لگی۔ کار میں دولہے اویناش والمیکی سمیت 9 افراد سوار تھے۔ ان میں چار لوگ جے پور کے بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں کار ڈرائیور کو چھوڑ کر باقی آٹھ افراد رشتہ دار ہی تھے۔ حادثے کی جانکاری ملتے ہی پولیس نے کسی طرح سے تفصیلات معلوم کرکے مہلوکین کے اہل خانہ کو مطلع کیا۔ اس کی اطلاع پر وہاں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ کوٹہ دوڑے۔

      لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ دل دہلادینے والا حادثہ

      لوک سبھا اسپیکر اور کوٹہ بوندی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اوم برلا نے ٹوئٹ کرکے کہا ’پارلیمانی حلقہ کوٹہ میں کار کے چنبل ندی میں گرجانے سے کئی لوگوں کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ خدا ہلاک ہونے والی فیملی کو امن فراہم کرے اور اہل خانہ کو اس حادثے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہماری بے پناہ ہمدردی ہے۔

      اشوک گہلوت نے کہاافسوسناک اور بدقسمتی والا حادثہ

      راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کوٹہ میں باراتیوں کی کار چنبل ندی میں گرنے سے دولہے سمیت 9 افراد کی موت بے حد مایوس کن اور بدقسمتی والا ہے۔ کلکٹر سے بات کرکے پورے حادثہ کی جانکاری لی ہے۔ متاثرہ فیملی سے میری ہمدردی ہے۔ خدا انہیں یہ برداشت کرنے کی طاقت دے اور مہلوکین کی آتما کو شانتی فراہم کرے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: