کوٹہ: کوچنگ سٹی کوٹہ (Coaching city kota) ایک بار پھر رشتوں کو شرمسار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بہنوئی نے اپنی نابالغ سالی کے ساتھ آبروریزی (Rape) کی واردات کو انجام دیا ہے۔ متاثرہ کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ بعد میں تیزی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ متاثرہ کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ وہاں سے اسے ناری شلا بھیجا گیا ہے۔ ملزم نے لڑکی کو 4 دن تک اپنے ساتھ رکھا اور مسلسل آبروریزی کی واردات کو انجام دیتا رہا۔
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی صدر کنیز فاطمہ نے بتایا کہ معاملہ کوٹہ کے نیا پورہ تھانہ علاقے سے جڑا ہے۔ آبروریزی کے ملزم کی شادی ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی۔ ملزم مزدوری کا کام کرتا ہے۔ وہ شراب کا عادی ہے۔ اس کے سبب ملزم اور اس کی اہلیہ کے درمیان آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اسی بات سے تنگ آکر ڈیڑھ ماہ سے اس کی اہلیہ پیہر رہنے لگی تھی۔
فرسٹ ایئر میں پڑھتی ہے متاثرہکچھ دن پہلے ملزم کالج سے اپنی 17 سال کی سالی کو بھگاکر اپنے گاوں لے گیا۔ متاثرہ لڑکی فرسٹ ایئر (سال اول) کی طالبہ ہے۔ لڑکی کے گھر نہیں پہنچنے پر اہل خانہ نے نیا پورہ تھانہ پولیس میں شکایت دی۔ اس کے بعد پولیس نے اہل خانہ کے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاش کی اور بعد میں اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے متاثرہ کو برآمد کرلیا۔
پولیس جانچ کر رہی ہے ملزم کا بیک گراونڈپیر کے روز لڑکی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ متاثرہ سے پورا واقعہ سننے کے بعد اسے وہاں سے خواتین کے گھر بھیج دیا گیا۔ نیا پورہ تھانہ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ وہ ملزم سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ پولیس ملزم کا بیک گراونڈ کے بارے میں جانکاری جمع کر رہی ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔