کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ شہر میں میڈیکل کی تیاری کرنے آئی لڑکی ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ اسے آن لائن گیم کھیلنے کا بھی شوق تھا۔ پب جی کھیلتے کھیلتے اس کی دوستی گجرات کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی۔ دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان قربت بڑھنے لگی۔ دونوں انسٹا گرام سے لے کر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک دوسرے سے چیٹ کرنے لگے۔ پھر دونوں نے ملنے کا پلان بنایا۔ اس درمیان نوجوان کو پتہ چلا کہ لڑکی کسی اور سے بھی فون پر باتیں کیا کرتی تھی۔ اسے لے کر دونوں میں تنازعہ شروع ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لڑکے نے اپنی نابالغ معشوقہ کا بے رحمی سے قتل کردیا۔
اب پولیس کوچنگ طالبہ سے آبروریزی اور قتل کے ملزم گجرات کے باشندہ کشن کو بورا باس کے جنگل میں لے جاکر شناخت پریڈ کرائے گی۔ دراصل بریک اپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا فرینڈ کشن نے طالبہ کا قتل کردیا تھا۔ بورا باس کے جنگلات میں پتھر سے کچل کر اس نے طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ فی الحال ملزم کشن 5 دن کی پولیس ریمانڈ پر ہے۔
قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا ملزمپولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق، ملزم طالبہ کا قتل کرنے کے بعد گجرات فرار ہوگیا تھا۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے جمعرات کو گاندھی نگر سے گرفتار کرکے کوٹہ لے کر آئی۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ 6 جون کو لڑکی کی کوچنگ ختم ہونے کے بعد دونوں نے ملنے کا پلان بنایا۔ پھر دونوں گاڑی سے بورا باس جنگل کی طرف نکلے۔ اس دوران ان طالبہ کے ذریعہ فون پر کسی سے بات کرنے کو لے کر دونوں میں تنازعہ ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم نے لڑکی کا قتل کردیا۔
بے رحمی سے ہوا طالبہ کا قتلاطلاعات کے مطابق، ملزم نے لڑکی سے کہا کہ آج کل وہ اس سے کم بات کرے۔ لڑکی نے اس بات سے صاف انکار کردیا۔ اسی بات کو لے کر دونوں میں تنازعہ شروع ہوگیا۔
لڑکی میڈیکل کی تیاری کر رہی تھی۔ تعلیم کی وجہ سے اسے ملزم سے رشتہ ختم کرنے کی بھی بات کہی تھی، لیکن کشن کو اس پر شک تھا کہ وہ کسی اور سے باتیں کیا کرتی تھی۔ اسی بات پر دونوں کا تنازعہ ہوا۔ پھر ملزم کو غصہ آگیا اور اس نے بے رحمی سے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم گجرات فرار ہوگیا تھا۔ اب اسے کوٹہ لایا گیا ہے، جہاں اس سے سخت پوچھ گچھ کی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔