KSRTC vs KSRTC: کیرالا نے برسوں کی قانونی جدوجہدکےبعد پبلک ٹرانسپورٹ کےلئےٹریڈ مارک کی جنگ جیت لی!
کے ایس آر ٹی سی اب صرف کیرال کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے
کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتونی راجو نے کہا کہ ’’کیرالہ میں کے ایس آر ٹی سی کی تاریخ لوگوں کی زندگیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ صرف ایک گاڑی کی خدمت نہیں ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے سنیما ، ادب ، ہماری ثقافت میں اپنا نشان چھوڑا ہے۔ اسے آسانی سے مٹایا نہیں جاسکتا۔ میں فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے لئے کام کرنے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کے ایس آر ٹی سی کے لئے یہ ایک کارنامہ ہے‘‘۔
کرناٹک اور کیرالا کے لوگوں کے لیے حمل و نقل کی سہولیات کا مخفف ایس آر ٹی سی (KSRTC) سے متعلق کئی سالوں کی قانونی جنگ کے بعد اب اس ٹریڈ مارک کو کیرال استعمال کریگا۔یہ مخفف دونوں ریاستوں میں اس کی پبلک ٹرانسپورٹ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (Karnataka State Road Transport Corporation) اور کیرالا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (Kerala State Road Transport Corporation) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور وہ خود اپنے برانڈ کے طور پر ابھرا ہے۔
کیرالاکے آر ٹی سی کے ایم ڈی اور ٹرانسپورٹ سکریٹری بیجو پربھاکر (Biju Prabhakar, Kerala RTC MD and Transport Secretary) نے کہا کہ کے ایس آر ٹی سی اب صرف کیرالا کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس لئے کرناٹک کو نوٹس بھیجی گئی ہے۔۔ مخفف KSRTC کے ساتھ نشان اور اس کا عرفی نام ‘انا ونڈی’ (Ana Vandi) بھی کیرال کا ہوگا۔
کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتونی راجو نے کہا کہ ’’کیرال میں کے ایس آر ٹی سی کی تاریخ لوگوں کی زندگیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ صرف ایک گاڑی کی خدمت نہیں ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے سنیما ، ادب ، ہماری ثقافت میں اپنا نشان چھوڑا ہے۔ اسے آسانی سے مٹایا نہیں جاسکتا۔ میں فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے لئے کام کرنے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کے ایس آر ٹی سی کے لئے یہ ایک کارنامہ ہے‘‘۔
جبکہ دونوں ریاستیں اب کئی سال سے کے ایس آر ٹی سی کا استعمال کررہی ہیں۔ سنہ 2014 میں کرناٹک نے کیرال کو ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا تعلق کرناٹک سے ہے اور اسے کیرالا ٹرانسپورٹ کے ذریعہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ کیرالا کے اس وقت کے سی ایم ڈی انتھونی چاکو نے مخففیت کے لئے اس کے خلاف رجسٹرار ٹریڈ مارک سے اپیل کی تھی۔ جبکہ کیرال 1965 سے مخفف استعمال کر رہا ہے ، کرناٹک نے 1973 میں پہلی بار اس کا استعمال کیا۔
کرناٹک آر ٹی سی کے ایم ڈی شیوایوگی کلساد نے کہا ، "ہم آرڈر کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے اور قانونی صلاح لینے کے بعد تبصرے کریں گے۔
(نیوز 18 کیرالہ ان پٹس)
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔