لاک ڈاؤن کے دوران پولیس ظلم کے واقعات:تلنگانہ میں ریاستی وزیرکے ٹی آر نےبرہمی کیااظہار، دی یہ بڑی ہدایت
ایک معصوم بچے کی موجودگی میں اسکے والد کو پولیس پیٹ رہی ہے۔تلنگانہ کے شہر ونپرتی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کے ٹی آر نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ایک معصوم بچے کی موجودگی میں اسکے والد کو پولیس پیٹ رہی ہے۔تلنگانہ کے شہر ونپرتی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کے ٹی آر نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤنے ونپرتی میں پولیس کی جانب سے ایک شخص کی اندھا دھند مار پٹائی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ایک معصوم بچے کی موجودگی میں اسکے والد کو پولیس پیٹ رہی ہے۔تلنگانہ کے شہر ونپرتی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کے ٹی آر نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ معاملہ کچھ بھی ہو ، کے ٹی آر نے واضح کیا ہے پولیس کے ذریعہ اختیار کیا گیا اس طرح کا رویہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد پر مشتمل پولیس اہلکار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ایسی کارروائیوں کے سبب پورے محکمہ پولیس کی ساکھ نامی متاثر ہوتی ہے۔
کے تا رک راما راؤ نے ٹویٹر کے ذریعہ تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی اور ڈی جی پی مہندر ریڈی سے اس پر فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
Dear HM Mahmood Ali Saab & @TelanganaDGP Garu, this attitude of police is unacceptable in ANY circumstances
Request you to take the strictest action on incidents such as this
All the exceptionally good work of thousands of policemen is undone by erratic behaviour of few https://t.co/CaOAU9ercw
بیٹے کی التجا کے باوجود ... پولیس کے ذریعہ اس کے والد پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے
ٹویٹر یوزر لکشمن لکی نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہو ئے سوال کیا تھا کہ ایک عام آدمی کو اس کے بچہ کے سامنے پیٹنا کہاں تک مناسب ہے؟ انہوں نے اس واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے شہر ونا پرتی میں لاک ڈاؤن کے دوران پیش آیا تھا ۔جس میں ایک پولیس ایک آدمی کو پیٹ رہی ہے
کے تا رک راما راؤ کے ٹویٹ کے جواب میں ونپرتی کی ایس پی اپوروا راؤ نے اس واقعہ کیلئے عوام سے معافی مانگتے ہوئے خاطی پولیس عہدید داروں کے خلاف سخت کروائی کا یقین دلایاتھا۔ایس پی اپوروا راؤ نے بعدمیں خاطی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔ اتناہی نہیں ایس پی نے متاثرہ شخص کے معصوم لڑکے سے بھی ملاقات کرکے اس سے بات چیت کی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔