کلبھوشن جادھو کیس : عالمی عدالت میں ہندوستان کی جیت پر اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

اسد الدین اویسی نے عالمی عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آئی سی جے میں مضبوطی سے کیس لڑا ۔

Jul 17, 2019 09:04 PM IST | Updated on: Jul 17, 2019 09:06 PM IST
کلبھوشن جادھو کیس : عالمی عدالت میں ہندوستان کی جیت پر اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو ۔

جاسوسی کے مبینہ الزامات میں پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بدھ کو ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان نے ویانا سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ عدالت نے سزا پر روک لگاتے ہوئے پاکستان کو اپنے فیصلہ پر دوبار غور کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ عالمی عدالت کے اس فیصلہ پر مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

اسد الدین اویسی نے عالمی عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آئی سی جے میں مضبوطی سے کیس لڑا ۔ کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی اور غیر جانبدارانہ ٹرائل دئے جانے کے عالمی عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے وکیل سالوے کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ہندوستان نے مضبوطی سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بھی پاکستان پر ویانا کنونشن کے خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کو ہندوستانی شہری کی گرفتاری کے بارے میں فوراً اطلاع دینی چاہئے۔

Loading...