کلبھوشن سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ نے کہا : جادھو پر جھوٹ بولنے کیلئے دباو ڈال رہا پاکستان

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو سے پیر کو اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ نے ملاقات کی ۔

Sep 02, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 07:57 PM IST
کلبھوشن سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ نے کہا : جادھو پر جھوٹ بولنے کیلئے دباو ڈال رہا پاکستان

كلبھوش جادھو۔(تصویر:نیوز18)۔

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو سے پیر کو اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد ہندوستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کلبھوشن جادھو پر غلط دعووں کو برقرار رکھنے کیلئے غلط بیانی کرنے کیلئے کافی دباو ڈال رہا ہے ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اس معاملہ میں ہمیں تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے ، لیکن ایک بات واضح ہے کہ کلبھوشن جادھو پر پاکستان کافی دباو ڈال رہا ہے ۔ ایم ای اے نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد ہم آئی سی جے کے حکم کے مطابق آگے کی کارروائی سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ جانکاری کے مطابق وزارت خارجہ نے جادھو سے ہوئی بات چیت کے بارے میں ان کی ماں کو بھی اطلاع دیدی ہے ۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ یہ ملاقات پاکستان کے ذریعہ پیر کو جادھو کو قونصلر رسائی کی اجازت دئے جانے کے بعد عالمی عدالت کے حکم کے مطابق ہوئی ۔ سال 2016 میں حراست میں لئے جانے کے بعد جادھو تک ہندوستان کی پہلی قونصلر رسائی ہے ۔

jadhav-01

ہندوستانی شہیر جادھو پاکستان کی جیل میں بند ہے اور جاسوسی و دہشت گردی کے الزام میں پاکستان نے 2017 میں انہیں موت کی سزا سنائی تھی ۔ کشمیر معاملہ پر دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ اہلووالیہ نے یہاں ایک سب جیل میں ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر جادھو سے ملاقات کی ۔ جادھو سے ملاقات کرنے سے پہلے اہلووالیہ نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔

Loading...