உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’مجھے کہا آزاد صوبہ کا پہلا PM بنوں گا‘، کمار وشواس نے کیجریوال پر لگائے خالصتانی-علیحدگی پسند حامی ہونے کا الزام

    Kumar Vishwas accuses Arvind Kejriwal: عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر اور شاعر کمار وشواس دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر علیحدگی پسندوں کا حامی ہونے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر سے متعلق کئے انکشاف کئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر اور شاعر کمار وشواس دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر علیحدگی پسندوں کا حامی ہونے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر سے متعلق کئے انکشاف کئے۔ منگل کو ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ ’جھاڑو‘ کے سب سے بڑے لیڈر کو دہشت گرد کے گھر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لئے 20 فروری کو ووٹںگ ہونی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق، 10 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کمار وشواس نے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال پنجاب میں علیحدگی پسندوں کے حاممی ہیں۔ ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر نے کہا کہ کیجریوال نے انہیں ’وزیر اعلیٰ بنانے کا فارمولہ‘ بھی بتایا تھا۔ ایجنسی سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ’ایک دن انہوں نے مجھے کہا کہ وہ یا تو وزیر اعلیٰ (پنجاب کے) بنیں گے یا آزاد صوبہ (خالصتان) کے پہلے وزیر اعظم بنیں گے‘۔ عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو علیحدگی پسندوں کا ساتھ نہیں لینے کا مشورہ دیا تھا۔

      راہل گاندھی نے بھی کی تنقید

      راہل گاندھی نے منگل کو برنالا میں ایک ریلی کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’جو بھی ہوگا، کانگریس کا لیڈر دہشت گرد کے گھر پر کبھی دکھائی نہیں دے گا۔ جھاڑو کے سب سے بڑے لیڈر کو دہشت گرد کے گھر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے‘۔ خاص بات ہے کہ جھاڑو عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، راہل گاندھی کے اس تبصرہ کو کیجریوال سے جوڑ کر دیکھا گیا، جو 2017 کے دوران پنجاب کے موگا میں سابق خالصتانی دہشت گرد کے گھر پر رات رکے تھے۔

      کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ جو حکومت بنانے کے لئے ’ایک موقع‘ تلاش رہے ہیں، وہ ‘پنجاب کو تباہ‘ کردیں گے اور ریاست ’جل اٹھے گا‘۔ انہوں نے کہا تھا ‘پنجاب سرحد ہے اور حساس ریاست ہے اور صرف کانگریس پارٹی پنجاب کو سمجھتی ہے اور ریاست میں امن وامان بناکر رکھ سکتی ہے… ہم جانتے ہیں کہ اگر امن وامان ختم ہوگیا، تو کچھ نہیں بچے گا‘۔ عام آدمی پارٹی پر حملہ آور کانگریس کے سابق صدر نے کہا تھا، ’جو آپ سے یہ کہہ کر وعدے کر رہے ہیں کہ ‘ایک بار موقع دو‘، وہ پنجاب کو برباد کردیں گے۔ پنجاب جل اٹھے گا، میری باتیں یاد رکھنا‘۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: