ہوم » نیوز » معیشت

Exclusive : ہندوستان میں اکنامی ریکوری اندازہ سے بہتر ہوگی : کے وی کامتھ

کے وی کامتھ نے کہا کہ ہندوستان میں اکنامک ریکوری اندازہ سے بہتر ہوگی ۔ حکومت مسلسل بڑے قدم اٹھارہی ہے ۔ ہندوستان میں روزگار کی صورتحال میں بہتر آئی ہے ۔

  • Share this:
Exclusive : ہندوستان میں اکنامی ریکوری اندازہ سے بہتر ہوگی : کے وی کامتھ
Exclusive : ہندوستان میں اکنامی ریکوری اندازہ سے بہتر ہوگی : کے وی کامتھ

نیو ڈیولپمنٹ بینک کے سابق سربراہ کے وی کامتھ نے نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر راہل جوشی کے ساتھ خاص بات چیت میں اکنامک ریکوری ، کورونا بحران اور چین سے نمٹنے کی حکمت عملی جیسے کئی معاملات پر گفتگو کی ۔ کے وی کامتھ نے کہا کہ ہندوستان میں اکنامک ریکوری اندازہ سے بہتر ہوگی ۔ حکومت مسلسل بڑے قدم اٹھارہی ہے ۔ ہندوستان میں روزگار کی صورتحال میں بہتر آئی ہے ۔ ریکوری یو شکل میں ہوگی اور تیز رفتار کے ساتھ دکھے گی ۔ بتادیں کہ کے وی کامتھ این ڈی بی کے پہلے سربراہ رہے ہیں ۔ این ڈی بی میں انہوں نے پانچ سال کی مدت کار پوری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی بی نے ثابت کیا کہ جنوب کے ممالک متحد ہوکر ترقی کرسکتے ہیں ۔


این ڈی بی کے سامنے کیا چیلنجز ہیں اور کتنا قرض دیا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بینک سبھی ممبران کے مفات کا خیال رکھتا ہے اور آئندہ بھی سبھی ممبران کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا ۔ بینک مزید ممبران کو جوڑنے کی کوشش میں ہے ۔ این ڈی بی کا مستقبل تابناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں این ڈی بی نے سبھی پانچ ممبران کو قرض دیا ہے ۔ 18 اراب ڈالر کا لون بک منظور کیا ہے ۔ اب تک این ڈی بی نے تقریبا چار ارب کے قرض تقسیم کئے ہیں ۔ اگلے دو سال میں سبھی ڈسبرسمنٹ ہوں گے ۔ این ڈی بی کی لون گروتھ کافی شاندار رہی ہے ۔


مودی حکومت کے گزشتہ چھ سال کیسے رہے ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کے جھٹکے ہندوستان میں بھی محسوس ہورہے ہیں ۔ حکومت جس رفتار سے کام کررہے ہے اس سے اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا خواب سچ لگتا ہے ۔


کورونا کے بعد معیشت کی تصویر کیسی ہوگی ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کی ترقی کو لے کر اداروں کے تخمینوں سے متفق نہیں ہیں ۔ کورونا کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ ہندوستان میں اکنامک ریکوری اندازہ سے بہتر رہے گی ۔ حکومت مسلسل بڑے قدم اٹھا رہی ہے ۔ ایگریکلچر کے سیکٹر میں کافی روزگار ملتے ہیں ۔ ایگریکلچر سیکٹر میں تیزی سے ریکوری نظر آئی ۔ دیہی ہندوستان پر کورونا کا کم اثر دکھا ۔ حکومت نے ڈیجیٹل اکنامی کی تیاری پہلے ہی کی ۔ ڈیجیٹل اکنامی کو فروغ دینے کا فائدہ نظر آیا ۔ خاص کر گاوں کو انٹرنیٹ سے جوڑا ۔ اس مرتبہ گزشتہ سیزن کے مقابلہ میں ۹۰ فیصد زیادہ بوائی ہوئی ۔

کے وی کامتھ نے کہا کہ ٹاپ انڈین کمپنیوں پر قرض کا بوجھ نہیں ہے ۔ بڑی کمپنیاں تیزی سے ریکور کریں گے ۔ بڑی کمپنیوں کی بیلنس شیٹ میں اسٹریس نہیں ۔ نالج انڈیا کا بزنس انقلابی ہے ۔ آفس کے باہر سے بھی شاندار کام ہورہا ہے ۔ اس مشکل دور میں ای کامرس انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی رہی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 07, 2020 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading