رمضان المبارک : محنت کش مزدوربھی کررہے ہیں روزوں کا اہتمام

سب سے سخت امتحان ان روزہ داروں کا ہوتا ہے جو روزے کا اہتمام کرنے کے ساتھ روزی روٹی کی جدوجہد کے لئے دن کی تیز دھوپ میں سخت محنت کرتے ہیں ۔

May 19, 2019 03:13 PM IST | Updated on: May 19, 2019 03:15 PM IST
رمضان المبارک : محنت کش مزدوربھی کررہے ہیں روزوں کا اہتمام

ماہ رمضان میں روزے رکھنا ہر عاقل وبالغ مسلمان پر فرض ہے۔ صاحب حیثیت افراد کے لئے آرام اور آرائش کے ساتھ سبھی سہولیات کی دستیابی روزے میں بھوک پیاس اور گرمی کی شدّت کو برداشت کرنے طاقت بخش دیتی ہے لیکن سماج کا مزدور پیشہ طبقہ بھی زندگی کی مشکلات سے دو چار ہونے کے باوجود اپنے پروردگار کی خوشنودگی اور رضا حاصل کرنے کے لئے روزے کا اہتمام بھی کرتا ہے اور روزی روٹی کے لئے دن بھر کڑی دھوپ میں محنت بھی کرتا ہے ۔

مئی اور جون میں دھوپ کی تپش پیاس کی شدّت کو بڑھا دیتی ہے ۔ ایسے گرم موسم میں ایک عام انسان کے لئے پندرہ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بھوک اور پیاس کی شدّت کو برداشت کرنا آسان کام نہیں لیکن یہ ماہ رمضان کی برکت اور فضیلت ہے کی ایسے موسم میں بھی روزہ دار بھوک اور پیاس کی شدّت کو برداشت کرنے کی طاقت حاصل کر لیتا ہے لیکن سب سے سخت امتحان ان روزہ داروں کا ہوتا ہے جو روزے کا اہتمام کرنے کے ساتھ روزی روٹی کی جدوجہد کے لئے دن کی تیز دھوپ میں سخت محنت کرتے ہیں ۔

ماہ رمضان میں سماج کے صاحب حیثیت افراد کے دسترخوان پر جہاں مختلف اقسام کی اشیا اور پکوان نظر آتے ہیں وہیں ماہ رمضان کی برکتوں سے ان مزدور پیشہ افراد کی سحری اور افطار کے دسترخوان کو بھی وسعت حاصل ہوجاتی ہے۔ مزدور پیشہ افراد کے لئے روزی روٹی کی جدوجہد روزمرہ کی دنیاوی زندگی کی ضرورت ہے لیکن گرمی کے اس موسم میں بھی ان محنت کش مزدوروں کے لئے روزے کا اہتمام اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے ایمان کے جذبہ کی مثال ہے ۔

نیوز18اردو کے لئے میرٹھ سے تنظیر انصار کی رپورٹ

Loading...

سخت دھوپ کے موجود مزدور کام کرتےہوئے ۔ (تصویر: نیوز18 اردو)۔ سخت دھوپ کے موجود مزدور کام کرتےہوئے ۔ (تصویر: نیوز18 اردو)۔

سخت دھوپ کے موجود مزدور کام کرتےہوئے ۔ (تصویر: نیوز18 اردو)۔ سخت دھوپ کے موجودخاتون کام کرتےہوئے ۔ (تصویر: نیوز18 اردو)۔

Loading...