لداخ میں سڑک حادثے میں فوج کے 7 جوانوں نے گنوائی جان، ایئر فورس سے لی جارہی ہے مدد
Ladakh Road Accident: لداخ کے ترتک سیکٹر میں ایک گاڑی حادثہ میں اب تک ہندوستانی فوج کے 7 جوانوں کی جان چلی گئی ہے، جبکہ دیگر کو بھی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔
Ladakh Road Accident: لداخ کے ترتک سیکٹر میں ایک گاڑی حادثہ میں اب تک ہندوستانی فوج کے 7 جوانوں کی جان چلی گئی ہے، جبکہ دیگر کو بھی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔
نئی دہلی: لداخ کے ترتک سیکٹر میں ایک گاڑی حادثہ میں اب تک ہندوستانی فوج کے 7 جوانوں کی جان چلی گئی ہے، جبکہ دیگر کو بھی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے جمعہ کو فوج کے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو صحیح علاج اور دیکھ بھال کے لئے کوششیں جاری ہیں، اس کے تحت زیادہ شدید زخمی لوگوں کو ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ مغربی کمان میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فوج کے ایک ترجمان نے کہا، ’26 فوجیوں کی ایک ٹیم پرتاپ پور میں ٹرانزٹ کیمپ سے حنیف سب انسپکٹر میں ایک پیشگی پوزیشن کی طرف بڑھ رہا تھا۔ صبح تقریباً 9 بجے، تھوئس سے تقریباً 25 کلو میٹر دور، گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور تقریباً 50-60 فٹ نیچے شیوک ندی میں جاکر گرگیا۔ نتیجتاً اس میں سوار سبھی لوگ زخمی ہوگئے’۔
انہوں نے کہا، ’سات جوانوں کو اب تک مردہ اعلان کیا جاچکا ہے۔ دیگر لوگوں کو بھی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ اس بات کی کوشش جاری ہے کہ سبھی زخمیوں کو بہتر میڈیکل دیکھ بھال ملے اور اسی وجہ سے زیادہ سنگین جوانوں کو ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ مغربی کمان بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔