لکھیم پور کھیری: تکونیا تشدد معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت کا حکم منسوخ ہونے کے بعد وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے اور اہم ملزم آشیش مشرا نے اتوار کو چھٹی کے دن ہی سرینڈر کردیا۔ آشیش مشرا نے سی جے ایم کی کورٹ میں پہنچ کر سرینڈر کردیا۔ سرینڈر کرنے کے بعد لکھیم پور کے صدر کوتوالی کی گاڑی میں بیٹھا کر خاموش طریقے سے آشیش مشرا کو جیل لایا گیا۔ جہاں پیچھے کے گیٹ سے جیل میں انٹری ہوئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کا حکم منسوخ ہونے کے بعد اہم ملزم آشیش مشرا مونو کو ایک ہفتے کی مہلت ملی تھی، جو 25 اپریل پیر کو ختم ہو رہا ہے۔ دوسری جانب، ضمانت پر چھوٹے تکونیا تشدد کے اہم ملزم آشیش کی طرف سے ضلع کورٹ میں ڈسچارج اپلیکیشن دی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مقدمہ چلنے کے لائق کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
ہائی کورٹ سے ایسے مل گئی تھی ضمانتاس ہائی پروفائل کیس میں ہائی کورٹ نے ضمانت کا فیصلہ کیسے سنا دیا، یہ کسی کے گلے نہیں اتر رہا تھا۔ وکیل کی دلیل کے بعد ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا وہ یہ تھا، ’اگر ہم استغاثہ کے دلائل پر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ جائے وقوعہ پر ہزاروں مظاہرین موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔گونڈہ میں BJP رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کی شیوپال یادو کی تعریفایسے میں ممکن ہے کہ ڈرائیور نے بچنے کے لئے گاڑی بھگائی اور یہ حادثہ ہوگیا۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ مظاہرین میں کئی لوگ تلواریں اور لاٹھیاں لئے تھے۔ بحث کے دوران کہا گیا کہ ایس آئی ٹی ایسا کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکی، جس سے ثابت ہوکہ گاڑی چڑھانے کے لئے اکسایا گیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ سے آشیش مشرا کو ملی ضمانت کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔
کیا ہے تکونیا تشدد؟گزشتہ سال تین اکتوبر کو لکھیم پور کھیری کے تکونیا قصبے میں ہوئے تشدد میں چار کسانوں اور ایک صحافی سمیت آٹھ افراد کی جان گئی تھی۔ جانچ ٹیم نے سی جے ایم عدالت میں معاملے کی جانچ پوری کرتے ہوئے 14 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی تھی۔ وزیر کے بیٹے آشیش مشرا اہم ملزم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ جس تھار گاڑی سے کسانوں کی کچل کر موت ہوئی، اس پر آشیش مشرا سوار تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔