اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Lakhimpur Kheri violence: اہم ملزم آشیش مشرا تین دنوں کی ریمانڈ پر، ایس آئی ٹی کرے گی پوچھ گچھ

    سماعت کے دوران پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ آشیش مشرا سے صرف 12 گھنٹے ہی پوچھ گچھ ہو پائی، جس میں اس نے جواب نہیں دیئے۔ اس لئے ان کو 14 دن کی پولیس حراست کی ضرورت ہے، لیکن آشیش مشرا کے وکیل کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی۔

    • Share this:
      Ajyaلکھنو: لکھیم پور کھیری سانحہ کے اہم ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخہ امور اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو عدالت نے 3 دنوں کی ریمانڈ پر سونپ دیا ہے۔ 12 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک سونپے گئے ریمانڈ میں کئی شرطیں بھی لگائی گئی ہیں۔ ایس آئی ٹی نے آشیش مشرا سے پوچھ گچھ کے لئے اس کی 14 دن کی ریمانڈ طلب کی تھی۔ آشیش مشرا کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ دونوں فریق کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے آشیش مشرا کو تین دنوں کی ریمانڈ پرسونپ دیا۔ یہ ریمانڈ 12 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کے لئے ہے۔

      سماعت کے دوران پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ آشیش مشرا سے صرف 12 گھنٹے ہی پوچھ گچھ ہو پائی، جس میں اس نے جواب نہیں دیئے۔ اس لئے ان کو 14 دن کی پولیس حراست کی ضرورت ہے، لیکن آشیش مشرا کے وکیل کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی۔ آشیش کے وکیل نے کہا کہ پولیس پر آشیش مشرا سے پوچھنے کے لئے صرف 40 سوال ہی تھے، جن کو پوچھ لیا گیا تھا۔ آشیش مشرا کے وکیل کی طرف سے کہا گیا کہ اگر پولیس کو پوچھ گچھ ہی کرنی ہے تو وہ جیل میں جاکر کرسکتی ہے۔

      واضح رہے کہ ایس آئی ٹی نے کل یعنی اتوار کو جائے حادثہ کا جائزہ بھی لیا تھا۔ آشیش مشرا کی رائس میل کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ایس آئی ٹی نے کھنگالا تھا اور اس کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کی بھی چیکنگ کی تھی۔ جانچ ایجنسی کو وہاں سے ابھی کچھ ملا ہے یا نہیں۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی کو آشیش مشرا کے معاون انکت داس کی بھی تلاش ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ملزم انکت داس نیپال بھاگ گیا ہے۔ پولیس ٹیم پر انکت داس کے لکھیم پور کھیری والے گھر پر پہنچی تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ اتنا ہی نہیں آشیش مشرا کے دوسرے ساتھی سمت جیسوال کی بھی تلاش پولیس کر رہی ہے۔ سمیت جیسوال نے ہی 15 نامعلوم کسانوں پر قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: