உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lakhimpur Kheri Violence: مہلوک کسانوں کو 45۔45 لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

    Lakhimpur Kheri Violence: مہلوک کسانوں کو 45-45 لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

    Lakhimpur Kheri Violence: مہلوک کسانوں کو 45-45 لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

    اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ضلع لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) کے تکونیا علاقے میں اتوار کو پیش آئے تشدد میں مارے گئے چار کسانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت 45-45 لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک فرد کو سرکاری نوکری دے گی۔ علاوہ ازیں شدید طور سے زخمی 8 کسانوں کو 10-10 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی، ساتھ ہی پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھیم پور: اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ضلع لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) کے تکونیا علاقے میں اتوار کو پیش آئے تشدد میں مارے گئے چار کسانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک رکن کو سرکاری نوکری دے گی۔ علاوہ ازیں شدید طور سے زخمی 8 کسانوں کو 10-10 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی، ساتھ ہی پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے گی۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ اور حکومت کی جانب سے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) پرشانت کمار اور دیگر اعلی افسران کے درمیان ہوئی بات چت میں یہ رضامندی نی ہے کہ حکومت اس تشددمیں جاں بحق ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ مقتول کسانوں میں دلجیت سنگھ(32) باشندہ نانپارہ بہرائچ،گروندر سنگھ(20) باشندہ نانپارہ بہرائچ،لوپریت سنگھ(19)باشندہ پلیا لکھیم پور اور نچھتر سنگھ باشندہ دھورارا لکھیم پور شامل ہیں۔

      انہوں نے بتایا کہ تشدد کی وجوہات کی عدالتی جانچ کی جائے گی جسے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ یا موجود جج کریں گے۔ افسران نے تیقن دیا ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر اس واقعہ میں ملوث سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ مگر مسٹر ٹکیت نے مملکتی وزیر کے استعفی اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی 24گھنٹے کے اندر گرفتاری کے مطالبے کو دہرایا ہے۔اس مطالبے پر افسران کا کہنا تھا کہ مملکتی وزیر کا استعفی ریاستی حکومت کے تحت نہیں ہے لیکن ان کے مطالبے کو مرکزی حکومت تک پہنچایا جائے گا اور آشیش مشرا کی گرفتاری کی جلد کوشش کی جائے گی۔

      ذرائع نے بتایا کہ تشدد میں زخمی ہوئے افراد کو دس دس لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا اور ان کے مفت علاج کا انتظام کیا جائےگا۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہونے پر انہیں علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ چھ کا علاج لکھیم پور کھیری ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

      موصول اطلاع کے مطابق کسان لیڈر کے ساتھ ہوئی مفاہمت کے بعد کسانوں کی بھیٹر کم ہونی شروع ہوگئی ہے۔ کل تک مشتعل کسان اب امن کے ساتھ ضلع کے باہر جاتے نظر آنے لگے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے مہلوکین کا پنج نامہ کر اکر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔مفاہمت کے مطابق مہلوکین کے آخری رسومات کی ادائیگی پورے اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: