உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھیم پور کھیری تشدد: کسانوں کو کچلنے والی جیپ میں سوار سمیت جیسوال گرفتار

    لکھیم پور کھیری تشدد: کسانوں کو کچلنے والی جیپ میں سوار سمیت جیسوال گرفتار

    لکھیم پور کھیری تشدد: کسانوں کو کچلنے والی جیپ میں سوار سمیت جیسوال گرفتار

    UP News: سمت جیسوال کو پولیس لمبے وقت سے تلاش رہی تھی۔ حادثہ کے بعد سے ہی وہ فرار چل رہا تھا۔ تھار جیپ سے نکل کر بھاگتے ہوئے جس نوجوان کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، وہی سمت جیسوال تھا۔

    • Share this:
      لکھنو: تکونیا سانحہ میں پیر کے روز پولیس کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ پولیس سمیت جیسوال عرف مودی کو گرفتار کرلیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ایس آئی ٹی نے سمت جیسوال کے ساتھ ہی اس کے ساتھی نندن، ششوپال اور ایک دیگر شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ معاملے میں جلد ہی نئے انکشاف ہوسکتے ہیں۔

      ذرائع کے مطابق، سمت جیسوال اسی تھار جیپ میں سوار تھا، جس نے کسانوں کو کچلا تھا۔ جیپ سے اترکر بھاگتے وقت اس کا ویڈیو بھی کسی نے بنایا تھا، جو بعد میں وائرل ہوگیا تھا۔ جب جیپ میں سوار ڈرائیور اور دیگر اموات کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ سمت جیسوال ہی اکیلا معاملے کا چشم دید ہے، جو اس وقت جیپ میں موجود تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اور جیپ کے پیچھے چل رہی دیگر ایک گاڑی میں سوار انکت داس اور اس کے گنر کو گرفتار کرچکی ہے۔

      فرار ہوگیا تھا سمت جیسوال

      واردات والے دن موقع سے بھاگتے ہوئے سمت جیسوال کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ہی وہ فرار تھا۔ پولیس مسلسل اس کی تلاش کر رہی تھی، لیکن ذرائع کے مطابق، وہ زیر زمین چلا گیا اور اس کی لوکیشن ٹریس نہیں ہو رہی تھی۔ اب پولیس کا ماننا ہے کہ سمت جیسوال کی گرفتاری کے ساتھ ہی معاملے میں کئی بڑے راز کھلیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوسکے گا کہ حادثہ کے وقت گاڑی میں کون کون موجود تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: